22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ابھی نہیں ملے گا خواتین کو ریزرویشن، حکومت صرف گمراہ کررہی ہے

parliament

نئی دہلی ، 19 ستمبر (ایچ ڈی نیوز)۔

کانگریس نے خواتین ریزرویشن بل پر سوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر کے سی وینوگوپال نے منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کمپلیکس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو جلد ہی اس بل کے فوائد ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ خواتین کے ریزرویشن کے حوالے سے مودی حکومت کی پالیسی اور ارادے سمجھ سے بالاتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل میں واضح طور پر لکھا ہے کہ خواتین کی ریزرویشن مردم شماری اور حد بندی کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔ ایسے میں حکومت کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ خواتین اس ریزرویشن کا فائدہ کب تک حاصل کر سکیں گی۔

وینوگوپال نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کے تحت ایس سی، ایس ٹی کا ریزرویشن ٹھیک ہے لیکن او بی سی بھی ریزرویشن کا انتظار کر رہے ہیں۔ حکومت کب ان کے ساتھ انصاف کرے گی ؟

اسی طرح کا سوال کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے بھی اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ریزریوشن بل صرف ایک جملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل میں صاف طور پر لکھا ہے کہ خواتین کو ریزرویشن سے پہلے رائے شماری اور پھر ڈلیمیٹیشن ہونا لازمی ہے۔ مطلب 2029 سے پہلے یہ ممکن نہیں ہے۔

Related posts

مدرستہ الاصلاح کے سابق طلباء کے ساتھ خون عطیہ کی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ منعقد

Hamari Duniya

ڈاکٹر این ظہیر احمدنے سی سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

Hamari Duniya

ماما کی چھٹی، مدھیہ پردیش کو ملا نیا وزیراعلیٰ، جانئے کون ہیں موہن یادو

Hamari Duniya