29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

روس یوکرین جنگ سے متعلق بڑی خبر، روسی صدر پوتن کا قریبی طیارہ حادثہ میں ہلاک

Russian President

ماسکو،23اگست: روس کے نجی فوجی گروپ ویگنر کے سربراہ پریگوزین طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ماسکو کے قریب نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 10 مسافر سوار تھے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔روسی حکام کے مطابق نجی طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا، طیارے میں عملے کے 3 افراد اور 7 مسافر سوار تھے۔
واضح ہے کہ روس کے لیے یوکرین میں کامیابی سمیٹنے والے ویگنر گروپ نے رواں سال جون میں روسی فوجی قیادت کیخلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے روسی وزارت دفاع کا رخ کیا تھا۔ویگنر گروپ نے اپنے ہراول دستے میں شامل اہلکاروں کو روسی طیاروں کی جانب سے مبینہ نشانہ بنائے جانے پر علم بغاوت بلند کیا تھا۔کریملن نے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین پر لوگوں کو خانہ جنگی کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا تھا اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماسکو کی سڑکوں پر ٹینک ا?گئے تھے جبکہ یوکرین سے جڑے علاقوں میں سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی۔پریگوزین نے کریملن سے بیلاروس جلاوطنی معاہدے کے بعد بغاوت ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔یوگینی پریگوزین کا کہنا تھا کہ پیش قدمی کا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیرمؤثر طرز عمل پر احتجاج تھا۔

Related posts

مصر نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کو معطل کرنے دی دھمکی، یہ ہے اصل معاملہ

Hamari Duniya

بروقت علاج نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے سے بچالیا

Hamari Duniya

نیپال: کے پی شرما اولی حکومت کا اہم فیصلہ، 19 نئے سفراء کی تقرری، شنکر شرما ہندوستان اور سعودی عرب میں نیپال کے سفیر ہوں گےنریش وکرم ڈھکال

Hamari Duniya