16.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

ہمارے سائنسدانوں نے ستاروں پر کمندیں ڈال دیں:مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

Maulana Asghar Salafi

نئی دہلی،23اگست(ایچ ڈی نیوز)۔

چندریان۔۳ کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے یادگار موقعہ پر اس مشن میں کام کررہے سائنسدانوں کے علاوہ حکومت اورپوری ہندوستانی قوم کو میںتہ دل سے مبارکبادپیش کرتاہوں اور اس پر اپنی مسرت وشادمانی کا اظہار کرتے ہوئے یہی کہوںگا کہ ملک جس تیزی سے خلائی سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں ترقیاتی پیش قدمی کررہاہے اورہمارے سائنسدانوں نے ستاروں پر کمندیں ڈال دی ہیں،وہ ہم سب کے لیے سرمایہ افتخار ہی نہیںکامیابی کی ایک نوید بھی ہے جوہرمیدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کاحوصلہ عطاکرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنی ایک پریس ریلیزمیںکیا۔امیرمحترم نے مزیدکہاکہ یہ سائنس وٹیکنالوجی کا دورہے ہمیں اس میں بیش از بیش ترقی کے ساتھ ہی ساتھ قوم وملک کے لیے ہرمیدان میں ترقی کے راستے ہموار کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ ترقی کی منازل انسانیت کی فلاح وبہبود کی خاطرطے کی جارہی ہیں جن کا تقاضا ہے کہ اس کے ساتھ ہی ساتھ باہمی اخوت وبھائی چارگی، امن وشانتی ،قومی یکجہتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورانسانی ہمدردی کوفروغ دینے کا مشن بھی جاری رکھیں اورانسانیت کا بھولاہواسبق پھر یاد کریںاور اس کی اہمیت کو سمجھیںتبھی ملک ترقی کرے گا اورصحیح معنوں میں ہم ایک ترقی یافتہ قوم کہلانے کے حقدارہوسکیںگے۔

Related posts

لوک سبھا انتخابات 2024 آخری مرحلہ

مغربی بنگال، اتر پردیش، پنجاب اور ہماچل پردیش میں ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع:

Hamari Duniya

Imran Pratapgarhi : عام بجٹ پر عمران پرتاپ گڑھی نے مرکزی حکومت کو گھیرا، کہا: عام بجٹ مڈل کلاس کی امیدوں کے خلاف

Hamari Duniya

بلڈوزر کی سیاست پر نکیل لگانے کے لئے جمعیةعلماءہند پہنچی سپریم کورٹ 

Hamari Duniya