29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

جیلوں میں بند بے قصور مسلمانوں کو انصاف دلانے والی مضبوط آواز خاموش ہوگئی

Gulzar Ahmad Azmi

الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیہ علماءمہاراشٹرکا انتقال

ممبئی،20اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
ملک کی جیلوں میں بند بے قصور مسلمانوں کو قید وبند کی صعوبتوں سے نجات دلانے والے عظیم مجاہد جمعیة علماءہند کی قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار احمد اعظمی بھی آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ انا للہ وان الیہ راجعون۔یہ اطلاع جمعیة علماءہند نے اپنے آفیشیل فیس بک پوسٹ سے دی۔ الحاج گلزار احمد اعظمی ممبئی کے بائیکلہ مسینا ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ آج صبح ساڑے دس بجے حرکت قلب بند ہوجانے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
گلزار احمد اعظمی نے جمعیة کی قانونی امدادی کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے طور پر جس طرح انہوں نے بے گناہوں کی ہر سطح پر مدد کی لفظوں میں اس کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں جمعیة اور مولانا سید ارشد مدنی سے عشق کی حد درجہ لگاو تھا۔ وہ ملت کے ایک بے لوث خادم تھے۔ انہوں نے جمعیة اورعوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کردیا تھا۔
اعظمی صاحب نے 1956سے جمعیت علماءکے پلیٹ فارم سے قوم وملت کے تئیں عظیم خدمات انجام دی ہیں۔پچاسوں سے زائد بے قصوروں کو جیل کی قیدوبند کی صعوبتوں سے رہائی دلائی اور دس سے زائد مظلوموں کو سزائے موت سے نجات دلانے میں انتھک کوششیں کیں،67 سال کی عمرمیں قوم وملت کے تئیں مختلف خدمات رہی ہیں۔ان کی وفات سے قوم وملت اپنے ایک عظیم و مخلص اور بیباک شخصیت سے محروم ہوگئی۔

Related posts

آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شرمناک شکست،بھارت کا یک روزہ خطاب پر قبضہ

Hamari Duniya

پاکستان میں مکمل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی طرح طرح کے کوششوں میں مصروف

Hamari Duniya

حج کے رکن اعظم کی ادائی کیلئے 25 لاکھ فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع، گڑگڑا کر گناہوں کی بخشش کیلئے دعا

Hamari Duniya