لندن۔ ہندوستانی نژاد پریتی پٹیل نے ایک بار پھر بورس جانسن کی برطانیہ میں وزیر اعظم بننے کی حمایت کی ہے۔ پریتی پٹیل سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی کابینہ میں وزیر داخلہ رہ چکی ہیں۔ہندوستانی نڑاد ایم پی پٹیل پچھلی مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر لِز ٹرس اور رشی سنک کے درمیان جاری رقابت کے درمیان اپنی پسند کا اظہار نہیں کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی تھی، لیکن پٹیل نے اب کہا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کے رہنما جانسن کو مینڈیٹ ملا تھا۔
پریتی پٹیل نے ٹویٹ کیا کہ سابق وزیر اعظم نے درست بڑے فیصلے لے کر خود کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورس کے پاس ہمارے انتخابی ایجنڈے کو پورا کرنے کا مینڈیٹ ہے۔ میں جانسن کی قیادت کی لڑائی میں حمایت کرتی ہوں۔جانسن( 58) کیریبین میں چھٹیوں سے واپس آئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ ایک بار پھر وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔خیال رہے کہ محض 44 دنوں میں وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے والی لز ٹرس کی جگہ لینے کے حساب سے سب سے آگے چل رہے ہندوستانی نڑاد رشی سنک کو جانسن سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وہیں کابینہ کے کم از کم تین وزراءنے کھلے عام کہا ہے کہ وہ جانسن کو نئے وزیر اعظم کے طور پر سپورٹ کریں گے، جن میں وزیر تجارت جیکب ریسموگ، وزیر دفاع بین والیس اور ایک دیگر وزیر سیمون کلارک شامل ہیں۔جانسن کے حامیوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے لیکن سنک کے حامیوں کی تعداد 100 ہے۔ اگر صرف ایک امیدوار سامنے ا?تا ہے تو اگلے ہفتے تک برطانیہ کے پاس نیا وزیر اعظم ہو گا۔