26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

تحریک آزادی سے متعلق کتابیں تقسیم کرکے مجاہدین آزادی کو یاد کیا گیا

Book Lovers day

اورنگ آباد،09اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
8اگست بھارت کی تحریک آزادی کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ آج ہی کے دن 1942 میں قومی رہنماوں کی سرپرستی میں ’بھارت چھوڑو تحریک‘ کا آغاز ہوا تھا، جو ملک کے مکمل آزادی کو پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ مہاتما گاندھی، مولانا ابوالکلام آزاد و دیگر رہنماؤں کی قیادت میں بمبئی سے یہ تحریک شروع ہوئی تھی،جس میدان سے یہ تحریک شروع ہوئی تھی اسے ’اگست کرانتی میدان‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے آج الہدی اردو پرائمری اسکول کے طالبات و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج 9/اگست ایک اور اہم دن ہے. جسے ہم نیشنل بک لورس ڈے یعنی ’کتابوں کے عاشقوں کا دن کہتے ہیں‘ جو نوجوانوں میں بہت مقبول ہے. آج کے دن کتابوں کے چاہنے والے آپس میں تبادلہ خیال کرتے ہیں کتابوں کا آپس میں لین دین کرتے ہیں، کتابوں پر باتیں کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری تحریک کے تحت جنگ آزادی سے متعلق قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع بچوں کا مقبول رسالہ ماہنامہ بچوں کی دنیا کے کاپیاں بچوں میں تقسیم کی گئیں. اس موقع پر اسکول کی انچارج نادیہ باجی، منتجب الدین چشتی نے طلباءکی رہنمائی کی اور ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

اقبال گوہر کے مجموعہ کلام،، عکسِ حیات،، کا اجرا و شعری محفل کا انعقاد: کھتولی نیوز

Hamari Duniya

تحریکِ کارواں اتحاد کے زیرِاہتمام شاندار تقریب کا انعقاد، ویرعبدالحمید ایک عظیم شخصیت: ذیشان حیدر ملک

Hamari Duniya

سیکڑوں خلفاء کے پیر و مرشد مولانا قمر الہ آبادی کا انتقال

علماء اور متوسلین میں غم و اندوہ کی لہر:

Hamari Duniya