بلرام پور ، 09 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
نیپال سے چھوڑا گیا پانی اور ضلع میں ہورہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے راپتی ندی کی سطح خطرے کے نشان سے 58 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ تلسی پور روڈ نیشنل ہائی وے 730 پر دو مقامات پر پانی بہہ رہا ہے۔ انتظامیہ نے تیزبہاو کے چلتے چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت پرفی الحال ابھی کے لئے پابندی عائدکرتے ہوئے ریسکیو آپریشن جنگی بنیادوں پر شروع کردیا ہے۔ سیلاب سے 50 سے زائد ساحلی گاوں متاثر ہوئے ہیں۔ ندی تیزی سے کٹان کررہی ہے۔سیلاب کا پانی گاوں میں بھرنے سے لوگ چھتوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں۔
ضلع بلرام پور،تلسی پور، مہاراج گنج ترائی-للیا روڈ ، ہری ہر گنج-للیا سڑک پر تیز کرنٹ کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے۔ بلرام پور شہر کے آس پاس سیلاب کا پانی بھرنا شروع ہوگیا ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر پولیس فورس کو یہاں تعینات کیا گیا ہے۔ انتظامیہ سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحصیل صدر کے گاوں دھوسہ کے قریب رات گئے پشتہ کٹ گیا تھا جس سے دھوسہ اور قصبہ بلرام پور میں پانی بھرنے لگا۔ مزدوروں کی گھنٹوں محنت کے بعد پشتہ کو محفوظ کیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی رات میں ہی ڈویژنل کمشنر اورڈی ایم پہنچ چکے تھے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ راحت رسانی کے کاموں میں تیزی لائیں۔ بلرام پور کے جنکی ، کٹرا ، برایل اور مٹیریا کرما گاوں میںسیلاب کا پانی پھرجانے کی وجہ سے جزیرے بن گئے ہیں۔ سڑک پر پانی کی وجہ سے رستم نگر گاوں کا تحصیل ہیڈ کوارٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ بلرام پور شہر کے آس پاس کے گاوں جیسے رنجیت پور ، ڈبکی ، پیرا ، بجلی پور وغیرہ گاوں کے قریب سیلاب کا پانی بھر گیا ہے۔مہاراج گنج ترائی تھانے کے علاقے کے برگدہی ، چندن جوت اور ساکھیریت وغیرہ گاوں میںراپتی ندی کے سیلاب کا پانی بھرگیا ہے۔ انتظامیہ نے آمدورفت کے لیے کشتیوں کا انتظام کیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاو¿ کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔
منگل کو ضلع ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق صبح 9 بجے تک راپتی ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان104.620میٹر سے 58سینٹی میٹر اوپر105.200میٹر پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں نظر بنائے ہوئی ہیں۔
