29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پراب تک کا سب سے بڑا فرد جرم عائد کردیا گیا،اس بار تو جیل جانا ہی ہوگا؟

Trump

واشنگٹن،02اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف اب تک کا سب سے سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2020کے انتخابی نتائج کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ اب وہ کل یعنی جمعرات کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہے، اس سلسلے میں سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر سرکار میں مداخلت کی کوشش اور امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش کا الزام ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔فرد جرم عائد کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی قوم تنزلی کا شکار ہے۔
دوسری جانب اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا ہے کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گے۔قبل ازیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ آج ان پر جعلی فرد جرم عائد کریں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا گیا تھا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کے لیے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر چڑھائی کا کہا تھا۔

Related posts

غزہ میں گھمسان کی جنگ،5 اسرائیلی فوجی ہلاک، کئی گاڑیاں اور ٹینک تباہ

Hamari Duniya

 نیپال میں عیدین اور عید میلاد النبی کے مواقع پر قومی تعطیلات جنتا سماج وادی پارٹی کی دین :سابق ممبراسمبلی پھول بابو

Hamari Duniya

عمران خان کے پیر سے ابھی نہیں نکلا گولی کا ٹکڑا، سامنے آئی حملے کے بعد پہلی تصویر

Hamari Duniya