21.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

ملیشیا میں اتحاد بین الادیان کے عنوان پر منعقد سہ روزہ عالمی کانفرنس میں جمعیت علمائے نیپال کے صدر مفتی محمد خالد صدیقی کی شرکت

Nepal Jamiat President

کاٹھمانڈو (نیپال)،07مئی (انوار الحق قاسمی)۔  
‘مالیزیا کولالمپور’ میں اتحاد بین الادیان کے عنوان پر آج سے 07 مئی 2024ء مطابق 27 شوال المکرم 1445ھ) سہ روزہ عالمی کانفرنس منعقد ہونے جارہا ہے۔ جس میں مختلف ممالک سے اسلامی اسکالرز اور عبقری شخصیات کی شرکت ہوگی۔
ماشاءاللہ! اس سہ روزہ عالمی کانفرنس میں جمعیتِ علمائے نیپال کے صدر، راشٹریہ سبھا نیپال کے ممبر اور دارالتعلیم والتربیت رمول سرہا کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی محمد خالد صدیقی کو شرکت کی خصوصی دعوت ملی ہے۔ جس میں شرکت کے لیے حضرت گزشتہ کل(6/مئی 2024ءکو) نیپال سے’ مالیزیا کولالمپور’ تشریف لے  جاچکے ہیں۔ مالیزیا کولالمپور میں منعقد سہ روزہ عالمی کانفرنس میں صدر جمعیت علمائے نیپال کی شرکت کی خصوصی دعوت پر جمعیت علمائے نیپال کے ممبران و محبین میں خوشی کا ماحول ہے۔ اور جملہ محبین جمعیت کی دعا ہے کہ خدا وند عالم اس سہ روزہ عالمی کانفرنس کو کامیابی وکامرانی سے ہم کنار فرمائے آمین۔

Related posts

Brazil Plane Crash برازیل میں بڑا طیارہ حادثہ، سبھی مسافروں کی موت

Hamari Duniya

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنے وزیرداخلہ کو کیا برطرف، وجہ جان کر چونک جائیں گے آپ

Hamari Duniya

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی ،اس ملک کے آٹھشہری جاں بحق، چھ زخمی

Hamari Duniya