تہران، 25 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ یہ دھمکی دینے کے ساتھ ہی ایران کے اعلیٰ کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے ایک ایسا کروز میزائل تیار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے جو 1650 کلومیٹر دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹرمپ کے ساتھ ساتھ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سابق امریکی فوجی کمانڈر کینیتھ فرینک میک کینزی سمیت دیگر امریکی فوجی افسران کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔سال 2020 میں ایران کے اس وقت کے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ جواب میں ایران نے بھی امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔
اب ایک بار پھر ایران کے اعلیٰ کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے اس وقت کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے۔ حاجی زادہ نے کہا ہے کہ اس کے لیے ایران نے ایک خصوصی کروز میزائل بنایا ہے، جو 1650 کلومیٹر دور تک مار کر سکتا ہے۔ اس کے ذریعے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سابق فوجی کمانڈر کینتھ فرینک میک کینزی اور دیگر امریکی فوجی افسران کو قتل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جب ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر تھے تو انہوں پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی کو عراق میں ایک فوجی کارروائی میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد انہیں ایک ڈرون حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔ جب سے ایران ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو جو بھی اس قتل میں شامل ہیں کو مارنے کی دھمکی دیتا رہتا ہے۔