35.8 C
Delhi
September 10, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

غلافِ کعبہ تبدیل کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان، کس طرح تیار کیا جاتا ہے غلاف کعبہ ؟ جانئے کسوہ فیکٹری کے بارے میں بھی

Gelaf-e-Kaba

مکہ مکرمہ،16جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
خانہ کعبہ کے غلاف کو یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے تیاریاں کر لی گئی ہیں اور 15 افراد کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔اس حوالے سے کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ غلافِ کعبہ پر لکھی قرآنی آیات کو سونے اور چاندی کے دھاگوں سے ب±نا گیا ہے۔
کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلافِ کعبہ کی تیاری کے لیے 120 کلو گرام سونا، 100 کلو گرام چاندی اور 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غلافِ کعبہ کی تیاری اور اس کی سلائی میں تربیت یافتہ اور اعلیٰ مہارت رکھنے والے افراد حصہ لیتے ہیں۔نئے غلافِ کعبہ کی ظاہری شکل کو بھی انتہائی شاندار معیار پر تیار کیا جاتا ہے۔
خانہ کعبہ کے غلاف کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے امور کے جنرل صدر کے انڈر سیکریٹری امجد الحازمی نے بتایا کہ کمپلیکس نے نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تیاری اور اس کی سلائی میں تربیت یافتہ اور اعلی مہارت رکھنے والے افراد حصہ لیتے ہیں۔ نئے غلاف کعبہ کی ظاہری شکل کو بھی انتہائی شاندار معیار پر تیار کیا جاتا ہے۔

Related posts

Reliance Foundation Postgraduate Scholarship جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ فاطمہ رضوی ریلائنس فاونڈیشن پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ سے سرفراز

Hamari Duniya

شاہ رخ باکس آفس کے بنے بادشاہ  ، ‘پٹھان’ نے پہلے دن ہی 100 کروڑ کما لیے

Hamari Duniya

دارالعلوم فیض محمدی میں’سالانہ ثقافتی پروگرام کے تحت کبڈی‘کا انعقاد

Hamari Duniya