November 5, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

یکساں سول کوڈ معاملہ پر مسلم پرسنل لائ بورڈ کو اس بڑے لیڈر کا ملا ساتھ

Nitish Kumar UCC

پٹنہ، 16 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد کی ملاقات کا مقصد یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے مسلمانوں کے موقف سے واقف کرانا تھا۔ وفد میں حج کمیٹی کے سابق چیئرمین مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا عتیق احمد بستوی اور جے ڈی یو کے ایم ایل سی خالد انور سمیت کئی عالم دین شامل تھے۔

اس موقع پر ایم ایل سی خالد انور نے بتایا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نمائندوں نے ملاقات کی اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی طرف سے یونیفارم سول کوڈ لانے کے معاملے پر بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انتہائی سنجیدگی سے وفد کی باتوں کو سنا اور یقین دلاتے ہوئے اُنہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم ہندوستان کے تمام لوگوں کے عقائد کا احترام کرتے ہیں۔ ہم اور ہماری پارٹی اس میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے حق میں نہیں ہے۔ ہم اس کی مخالفت کریں گے۔ اس دوران وفد نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تمام کوششوں کی تعریف کی اور ان کی صحت و تندرستی اور سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

واضح ہوکہ وزیر اعلی نتیش کمار کی پارٹی ‘جے ڈی یو’ نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کی تھی۔ اس دوران علمائے کرام کے علاوہ امارت شرعیہ کے سابق امیر شریعت حضرت مولانا ولی رحمانی ؒ کی قیادت میں ایک وفد نے جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کرکے اپنی مخالفت درج کرائی، تو وزیر اعلی نتیش کمار نے اس وقت کہا تھا کہ اصل میں انہوں اپنی آنکھوں کا آپریشن کرایا تھا۔ اس کی وجہ سے اُنہوں نے ترمیمی آرڈیننس کو پڑھا نہیں تھا۔ پارٹی کے رہنماؤں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے تعلق سے تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی تھی جسکی وجہ سے اُنہیں پوری تفصیل معلوم نہیں تھی۔ اگر وہ تفصیل جانتے تو حمایت نہیں کرتے۔ اس بار ایسی صورت حال پیدا نہ ہوکہ جے ڈی یو یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کر دے، اس سے پہلے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے معلومات دی گئی ہے اور ان کے موقف کو جاننے کی کوشش کی ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی پارٹی اور اپنا موقوف واضح کردیا ہے۔

Related posts

تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ مسلم نوجوان کو دہشت گرد بنانے کی کوشش، جمیل احمد کوہائی کورٹ سے ضمانت

Hamari Duniya

خوشخبری! جامعہ کو جلد ملنے جارہا ہے یونانی میڈیکل کالج

آل انڈیا یونانی طبّی کا نگریس کی جانب سے پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اعزاز میں شاندار پروگرام کا انعقاد:

Hamari Duniya

ایم ای پی پیسہ لے اور دے کر الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں:عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ 

Hamari Duniya