پٹنہ، 24 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
جن سوراج پارٹی کے سربراہ پرشانت کشورنے ہفتہ کے روز اپوزیشن اتحاد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد صرف ایک ساتھ بیٹھنے سے نہیں ہوتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ نظریہ کی سطح پربات ہو۔ ایک چہرہ ہو، تحریک ہو اورزمین پر کمک ہو تب جا کراتحاد ہوگا۔ ساتھ ہی کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ 1977 میں جب تمام پارٹیاں متحد ہوئیں تو اندرا ہارگئیں، وہ بے وقوف بنا رہے ہیں۔ پرشانت کشور نے کہا کہ 1977 سے پہلے جے پی کی نو تعمیر تحریک چلی تھی۔ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سب کچھ ہو جانے کے بعد تمام جماعتیں اکٹھی ہو ئی۔ اگر یہ سب کچھ نہ ہوتا تو کیا تمام پارٹیاں اندرا گاندھی کو شکست دے پاتے ؟ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میںکانگریس نے بہار میں 10 سیٹوں پر مقابلہ کیا ، تب تیجسوی یادو اور نتیش کمار کو اعلان کرنا چاہیے کہ کانگریس بہار میں کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اور کانگریس کو اس پر اتفاق کرنا چاہیے۔
پرشانت کشور نے کہا کہ اگر اپوزیشن اتحاد ایک ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنے سے ہوتا تو یہ 10 سال پہلے ہوتا ۔ میں نے بھی اس فیلڈ میں 8 سے 10 سال کام کیا ہے ۔ آپ نے ممتا بنرجی سے ملاقات کی اور ممتا بنرجی نے ایک بیان جاری کیا۔ آپ نے ایک بیان جاری کیا۔ اس کا عوام پر کیا اثر ہوا ؟ ایسا نہیں ہے کہ ممتا بنرجی نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ انہیں مغربی بنگال میں لڑنے کے لیے جگہ دیں گی۔ کانگریس نے یہ بھی نہیں کہا کہ ہم مغربی بنگال کو ممتا بنرجی کے بھروسے پر چھوڑ دیں گے۔ پرشانت کشور نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی بات کرنے والے نتیش کمار کو بہار کے لیے فارمولہ جاری کرنا چاہیے کہ کانگریس-آر جے ڈی اور جے ڈی یو کتنی سیٹوں پر لڑیں گے ؟ عظیم اتحاد میں شامل دیگر اتحادی کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے ؟سی پی آئی ۔ سی پی آئی ایم اور سی پی آئی (ایم ایل ) کتنے سیٹوں پر لڑے گی ؟
پرشانت کشور نے کہا کہ یہ فارمولہ بہار میں جاری کر دیں گے ، اس کے بعد دوسری ریاستوں میں جائیں گے، تب ہی دوسری پارٹیوں کے لوگ آپ کو سنجیدگی سے لیں گے۔ اپوزیشن اتحاد میں ایسا کیا ہوتا ہے کہ ہر آدمی کہتا ہے کہ وہ اپنے زور پر الیکشن لڑوں گا۔ دوسرے شخص کو کہتا ہے کہ آپ آپس میں مل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی (ایم ایل) کا اسٹرائیک ریٹ بہار میں نتیش کمار سے زیادہ ہے۔ نتیش کمار کی پارٹی نے 110 سیٹوں پر لڑ کر 42 سیٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ سی پی آئی (ایم ایل) نے 17 میں سے 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس کے مطابق سی پی آئی (ایم ایل) کو زیادہ ایم پی سیٹیں ملنی چاہئیں۔ کیا نتیش کمار اپنی سیٹیں چھوڑ دیں گے ؟ جب آپ میں قربانی دینے کی استطاعت ہو تو یہ کام نہیں آئے گا۔ تیجسوی یادو بول رہے ہیں کہ یہاں ہم لوگوںکےلئے چھوڑ دیجئے۔ سی پی آئی (ایم ایل) اتفاق کرتی ہے تب جاکر اپوزیشن اتحاد کی بات ہوگی۔
