Hamari Duniya
فلمی دنیا

بالی ووڈ کے بڑے اسٹار کی اہلیہ کے ساتھ فراڈ ہوگیا، مقدمہ درج

Jackie shroff

اداکار جیکی شراف کی اہلیہ عائشہ شراف سے 58 لاکھ روپے کا دھوکہ ہوا ہے۔ اس معاملے میں ایلن فرنانڈس کے خلاف ممبئی کے سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق 20 نومبر 2018 کو ایلن فرنانڈس کو ایم ایم اے میٹرکس جم کمپنی کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا۔ اس کمپنی کے مالک ٹائیگر شراف اور ان کی والدہ عائشہ شراف ہیں۔ عائشہ اور ایلن جم کے تمام کاموں کو دیکھتے ہیں، کیونکہ ٹائیگر اپنے کام میں بہت مصروف ہیں۔ ایلن نے ہندوستان اور بیرون ملک 11 ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے لیے کمپنی سے کافی رقم لی۔ انکشاف ہوا ہے کہ دسمبر 2018 سے جنوری 2023 تک کمپنی کے بینک اکاو¿نٹ سے 58 لاکھ 52 ہزار 591 روپے نکلوائے گئے۔ آئی پی سی کی دفعہ 420، 408، 465، 467 اور 468 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
جیکی شراف کی اہلیہ عائشہ ’جیکی شراف انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ‘ کے نام سے ایک پروڈکشن ہاوس چلاتی ہیں۔ انہوں نے اس بینر تلے کئی فلمیں پروڈیوس کیں۔ عائشہ نے فلم پروڈکشن کے علاوہ اداکاری میں بھی قسمت آزمائی ہے۔ انہوں نے 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘تیری بہو میں’ میں کام کیا۔ اس میں انہوں نے موہنیش بہل کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔ تاہم فلم وہ جادو پیدا کرنے میں ناکام رہی جو اسے ہونا چاہیے تھا۔ اسی لیے عائشہ نے اداکاری چھوڑ کر پروڈکشن کے شعبے کا رخ کیا۔

Related posts

 رندیپ ہڈا ہدایت کاری کے میدان میں بھی آزمائیں گے قسمت 

Hamari Duniya

’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے متعلق انوشکا شرما کادلچسپ انکشاف

Hamari Duniya

شادی کے چھ ماہ بعدہی ماں بن گئیں عالیہ بھٹ

Hamari Duniya