بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 4 سال بعد مرکزی ہیرو کے طور پر واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی واپسی والی فلم’ پٹھان ‘ بدھ کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ پہلی بارایک دھماکہ دار ایکشن اوتار میں نظر آنے والے ہیں۔ ’ پٹھان ‘ کے دو گانے ، ٹیزر اور ٹریلر کو کافی پسند کیا گیا ہے۔ سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ’ پٹھان‘ باکس آفس پر کتنی شاندارشروعات کرنے جا رہی ہے۔ اس دوران فلم کی ایڈوانس بکنگ کو لے کر آنے والی خبروں سے معلوم ہو رہا ہے کہ ’ پٹھان ‘ کا کریز کافی شاندار چل رہا ہے۔
جب شاہ رخ خان نے کیا ہیمنت بسو سرما کو فون
رپورٹیںبتا رہی ہیں کہ ’ پٹھان‘ کے افتتاحی ویک اینڈ کے لیے ایڈوانس بکنگ کافی زور پکڑ چکی ہے۔ فلم نے افتتاحی ویک اینڈ پر شاندار ریکارڈ بنایا ہے۔ ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں’ پٹھان‘ نے گزشتہ سال کی سب سے بڑی بالی ووڈ فلم’برہمستر‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب کے جی ایف2 جیسی بڑی فلموں کو چیلنج کر رہی ہے۔
لو! چل گئی ’پٹھان‘ پر سنسکاری قینچی،ان تبدیلیوں کے ساتھ ریلیز ہوگی فلم ’پٹھان‘
’ پٹھان ‘ کے پہلے ویک اینڈ کے لیے ایڈوانس بکنگ کلیکشن 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سیکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق’ پٹھان‘ نے پہلے دن ہی ایڈوانس بکنگ سے 50 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ جہاں فلم نے بدھ کے لیے بکنگ سے 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے ، وہیں جمعرات کے لیے یہ اعداد و شمار 13.38 کروڑ اور آنے والے دنوں کے لیے 13.92 کروڑہے۔
بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف پہلے دن ہی’ پٹھان ‘ کے 8 لاکھ ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 4.19 لاکھ ٹکٹ صرف تین نیشنل سنیما چینس پی وی آر، آئینکس اور سینے پولس میں بک کیے گئے ہیں۔ نیشنل چینس میں بالی ووڈ کی کسی بھی فلم کی یہ سب سے بڑی بکنگ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ رتک روشن اور ٹائیگر شراف کی فلم ’ وار ‘ کے نام تھا ، جس نے پہلے دن نیشنل چینس میں 4.10 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔
’ پٹھان‘ ابتدائی ویک اینڈ پر ایڈوانس کلیکشن کے لحاظ سے بالی ووڈ کی سب سے بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔ فلم نے 5 دن کے طویل ویک اینڈ پر پہلے ہی 50 کروڑ سے زیادہ ایڈوانس گراس جمع کر لی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سدھارتھ آنند کی اپنی فلم ’ وار‘ کے نام تھا ، جس نے 2019 میں اپنے ابتدائی ویک اینڈ پر تقریباً 42کروڑ کا ایڈوانس کلیکشن حاصل کیا تھا۔
’ پٹھان ‘ کی بکنگ اپنے آغاز سے ہی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے لیکن پیر سے اس کی رفتار بہت تیز ہو گئی ہے۔ پہلے دن نیشنل سنیما چینس میں ’پٹھان‘ کے 4.19 لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ جہاں یہ اعداد و شمار بالی ووڈ فلموں کے لحاظ سے سب سے اوپر ہے وہیں ہندی فلموں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندی میں پہلے دن نیشنل چینس میں سب سے زیادہ ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ’ باہوبلی 2‘ کے نام ہے۔
پربھاس کی فلم کے پہلے دن کے لیے نیشنل چینس میں ہی 6.50 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے۔ جبکہ کے جی ایف2 کے لیے یہ تعداد 5.15 لاکھ تھی۔ ’پٹھان‘ کی ایڈوانس بکنگ منگل کی شام تک آسانی سے کے جی ایف 2 کا ہندسہ عبور کر سکتی ہے۔ اگر شاہ رخ کی فلم ’ باہوبلی 2‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہے تو حیرت کی بات نہیں ہونی چاہیے ، حالانکہ اس کے امکانات قدرے کم ہیں۔