August 31, 2025
Hamari Duniya
بزنس

ہوشیار! فیس بک پر آنے والے ایڈ سے لوگ ہورہے ہیں لوٹ کا شکار

Facebook ADVT

کیرانہ ،8جون (عظمت کیرانوی ؍ ایچ ڈی نیوز )۔

سوشل میڈیا کے ذریعے خرید و فروخت کا سلسلہ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے، آلسی لوگ گھر بیٹھے ہی ایسے لنک سے سامان منگا لیتے ہیں ۔جس میں دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں ملتا ۔ آئے دن اس طرح کے معاملے سامنے آرہے ہیں ، چنانچہ پولیس انتظامیہ کسی طرح کی کوئی کاروائی کرنے کو تیار نہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ ضلع شاملی کے سیکڑوں لوگوں کے ساتھ درپیش آچکا ہے۔ساجد خان نے بتا یا کہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل فیس بک پر آنے والے لنک سے کچھ گھریلو سامان بک کیا تھا ۔گزشتہ دنوں ان کا پارسل آیا، کیش آن ڈیلوری کرکے میں نے پارسل وصول کیا، کھول کر دیکھا تو اندر وہ سامان تھا ہی نہیں جو میں نے آرڈر کیا تھا،ایک ہزار کے بجائے ایک سو روپے کا سامان پارسل میں نکلا۔ انہوں نے بتایا کہ پارسل والے کو کال کیا کہ واپس کرنے کا کوئی طریقہ ہو تو بتائیے اس نے کہا کہ ہمارا کام سامان پہنچانا ہے ۔ اس نے پھر کال کرکےکہا کہ واقعی آپ کو سامان واپس کرنا ہے، میں نے کہا کہ ہاں! اس نے کہا کہ ہوجائے گا، آپ کے روپے بھی واپس ہوں گے چنانچہ اس کے لیے آپ کو پانچ روپے ایکٹیویشن کے لیے ادا کرنے ہوں گے، اس نے مجھے واٹس ایپ پر لنک بھیجا اور کہا اس پر جاکر آپ پانچ روپے بھیج دیجیے آپ کا کام ہوجائے گا۔

میں نے لنک اوپن کیا تو اسکرین شاٹ میں لی گئی تصویر کی طرح کا پیج کھل کر آیا ،جہاں بینک کا نام، موبائل نمبر اور یوپی آئی پن درج کرنے تھے، پانچ روپے کی رقم پہلے سے درج تھی۔ میں نے بھیجنے کی کوشش ،لیکن پیسے نہیں گئے، پھر سے کال آئی اور پوچھا کیا آپ نے کردیے پانچ روپے، میں نے کہا نہیں ہوئے وہاں سے، اس نے کسی اور بینک سے ٹرائی کرنے کا کہا، اور میں نے دوسرے بینک سے بھی ٹرائی کیا؛ لیکن نہیں ہوا، تب اس نے کہا کے دیکھیے، میں نے آپ کے رجسٹرڈ نمبر پر ایک لنک بھیجا ہے۔آپ اس لنک کو اس نمبر پہ بھیج دیجیے ،ایکٹیویشن ہوجائے گا۔

میں نے لنک بھیج دیا۔ دس منٹ بعد موبائل پر میسیج آیا میرے اکاؤنٹ سے سارے پیسے نکال لیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ بینک کے ہیلپ لائن نمبر پر کال کرنے کو کہا، بینک نے ایف آر آئی کرانے کا کہا اور بتایا یہ پیسے بینک والے واپس نہیں کرا سکتے۔ منیجر کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لیے بھی میں ذمہ داری نہیں لے سکتا کہ آپ کا بینک کھاتہ محفوظ رہے گا! منیجر نے کہا کہ پولیس اسٹیشن پر ایف آئی آر کراو لیکن پولیس انتظامیہ نے بھی ہاتھ اٹھا لیے۔
ہدایات:
یوٹیوب ،فیس بک وغیرہ پر آنے والے ایڈ کو دیکھ کر وہاں سے کبھی خریداری مت کیجیے،کسی انجان شخص کو کوئی بھی چیز شئر نہ کیجیے، چاہے وہ  او ٹی پی ہو یا کچھ اور، پہلے او ٹی پی مانگتے تھے اب بنا اوٹی پی ہی آپ کے ساتھ دھوکا کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

بھٹکل میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلزاورانڈین نوائےتھ فورم کے زیراہتمام ایک میگا جاب فیئرمیں 591 امیدواروں کو منتخب اور شارٹ لسٹ کیا گیا

Hamari Duniya

تین ریاستوں کے انتخابی نتائج کا پارلیمانی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

Hamari Duniya

Finance Minister Nirmala Sitaraman : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے قطر کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی

Hamari Duniya