نئی دہلی، 05 نومبر: ملک گیر سطح پر ناگہانی آفات کی صورت میں راحت اور بازآبادکاری کا کام کرنے والی معروف تنظیم سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (SBF) نے ضرورت مند افراد کو سردیوں سے راحت دلانے کے لیے اس سال کے اپنے ونٹر پروجیکٹ کا پوسٹر لانچ کیا ہے۔
سوسائٹی فار برا ئٹ فیوچر کے نیشنل سیکریٹری محمد شفیع مدنی نے بتایا کہ اس سال آسام ،بہار ، دہلی ،گجرات ، ہریانہ ، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، منی پور ، اڈیشہ، پنجاب راجستھان ، تریپورہ ، اترپردیش ،اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں 20 ہزار غریب خاندانوں کے درمیان کمبل تقسیم کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ضرورت مندوں اور اہل خیر حضرات کے درمیان رابطے کا کام کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو موسم کی سختی سے بچایا جاسکے ، کوئی بھی شخص 590 روپئے کے تعاون سے ایک فرد کو اس کڑاکے کی سردی سے راحت پہونچا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتا یا کہ اس پروگرام کے تحت ایس بی ایف کے قیام سے ابتک ڈھائی لاکھ کمبل تقسیم کیے گئے ہیں ،کمبل تقسیم کا یہ کام یکم نومبر سے شروع ہو اہے جو 31 جنوری تک جاری رہے گا ۔
اس موقع پر ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ایم ساجد، ہیلتھ مینجر ڈاکٹر عارف ندوی، ایس بی ایف سیکریٹری عتیق الرحمن شریک ہوئے۔ معلو ہوکہ ایس بی ایف کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا تبھی سے یہ تنظیم راحت اور بازآبادکاری کےمحاذپر مستقل کام کر رہی ہے اس کے تحت ابتک زلزلہ اور سیلاب کے شکارایک لاکھ سے زائد افراد کو مدد پہونچائی گئی ہے۔
