29.3 C
Delhi
July 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل:مشکل میں بھارتی ٹیم،غلط ثابت ہوا روہت شرما کا یہ فیصلہ

India Vs Aus

لندن،08جون(ایچ ڈی نیوز)۔
برطانیہ کے اوول میدان پر کھیلے جارہے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل مقابلے کے پہلے دن بھارت کی مشکلیں بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا کپتان روہت شرما کا فیصلہ غلط ثابت ہوتا ہوانظر آر اہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ کی 146 اور اسٹیو اسمتھ کی95رن کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے پہلے روز تین وکٹ پر 327 رنز بنالیے۔
اوول میں شروع ہونے والے میچ میں بھارت نے پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ دی، عثمان خواجہ صفر پر آوٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر 43 رنز بناکر پویلین پہنچے۔ لیبوشین 26 رنز بناسکے، 76 رنز پر تین وکٹ گرنے کے بعد اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے عمدہ بیٹنگ کی، دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 251 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ٹریوس ہیڈ نے 146 اور اسٹیو اسمتھ نے 95 رنز بنا رکھے ہیں، بھارت کی جانب سے محمد سراج، شر دل ٹھاکر اور شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارتی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔2021 میں پہلی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم کو 1.6 ملین جبکہ رنرز اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

Related posts

بہرائچ میں تعلیمی اجلاس میں اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خان کو مرکزی حکومت سے بھارت رتن دینے کا مطالبہ

Hamari Duniya

بھارت کی خاندانی منصوبہ بندی کا سفر : ہمارے فیصلہ کن لمحات اور مستقبل میں پیش آنے والی چنوتیوں کی خاکہ بندی

Hamari Duniya

فرقہ پرستی کے خاتمہ کے لیے انتظامیہ کو منصفانہ کارروائی کرنی ہوگی : مولانا مدنی

Hamari Duniya