31.8 C
Delhi
June 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News

ملک کے آئین میں ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی

لکھنؤ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا10 نکا تی اجلاس،یکساں سول کوڈ،کم عمری کی شادی ،ورشپ ایکٹ سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال

لکھنؤ، 05 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اتوار کو  متعدد موضوع بحث مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے لکھنؤ میں ایک اہم  میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔میٹنگ میں آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی سمیت 51 ممبران نے شرکت کی۔میڈیا ذرائع کے مطابق میٹنگ  میں کامن سول کوڈ سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ بورڈ اجلاس میں ملک میں نفرت کے ماحول پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا گیاکہ ملک میں نفرت کا زہر ملایا جا رہا ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ ہمارے اس ملک کے لئے جس میں مختلف مذاہب اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں ایسے ملک میں کامن سول کوڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ہر طبقے کو اپنی شناخت کے ساتھ ملک میں زندگی گزارنے کی آزادی ہونی چاہئے۔انہوں نے  آسام میں جاری کم عمری کی شادی کے خلاف چلائی جا رہی مہم پر تنقید کی اورکمر عمری کی شادی کے خلاف گرفتاریوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عرصہ پہلے شادی ہوئی اور اب کارروائی نا مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں پہلے سے موجود ہے اس لئے ایسی کارروائی سے آسام حکومت کو بچنا چاہئے۔

اے آئی ایم پی ایل بی کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ ملک کے آئین میں ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔ اس میں پرسنل لا بھی شامل ہے، اس لیے حکومت کو مذہبی آزادی کا احترام کرنا چاہیے اور یکساں سول کوڈ کا نفاذ ایک غیر ضروری عمل ہوگا۔ اتنے بڑے ملک میں جہاں کئی مذاہب کے ماننے والے لوگ ہیں، ایسا قانون ممکن نہیں اور نہ ہی اس سے ملک کو کوئی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 1991 کے عبادت گاہوں کے قانون پر بھی بورڈ میں بحث ہوئی اور کہا گیا کہ یہ قانون حکومت کا بنایا ہوا قانون ہے۔ جسے پارلیمنٹ نے منظور کر لیا ہے۔ اسے برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس سے ملک کا فائدہ بھی ہے۔ رحمانی نے کہا کہ وقف کے تحفظ اور مسلمانوں کی تعلیم، خواتین کی زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی زندگی میں ان کی شرکت بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Related posts

لاپروائی کی حد، وینٹی لیٹر کام نہیں کررہا تھا،4 بچوں کی موت

Hamari Duniya

Cogito Media Foundation میڈیا کے فرائض او رمسائل پر خصوصی میٹنگ ،درجنوں صحافیوں کی شرکت، 6 نکاتی قرارداد منظور

Hamari Duniya

فرخ آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ سبک مسکان نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی، وژن 2026 نے تعلیمی اسکالرشپ چیک تقسیم کیے

Hamari Duniya