29.3 C
Delhi
July 23, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ایس آئی او کی جانب سے’محمد مسلم مینٹرشپ پروگرام فار اردو جرنلزم‘ کا آغاز

SIO

نئی دہلی، 27 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے پی جی جرنلزم اِن اردو کورس کے لیے مینٹرشپ پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ آئی آئی ایم سی صحافت کے شعبے میں ملک کا ایک باوقار تعلیمی ادارہ ہے۔ ایس آئی او نے اس مینٹرشپ پروگرام کو مرحوم محمد مسلم صاحب کے نام سے منسوب کیا ہے۔ محمد مسلم صاحب ایک بے باک اور تجربہ کار صحافی تھے۔ محمد مسلم صاحب قدیم اردو اخبار “دعوت” کے لمبے عرصے تک مدیر رہے ہیں۔ آج بھی صحافی حلقوں میں بالخصوص اردو صحافت میں آپ ایک بےباک اور غیر جانبدار صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اس مینٹرشپ پروگرام کے ذریعہ امید کی جاتی ہے کہ ملک و ملت کو محمد مسلم صاحب جیسے صحافی ملیں جو پوری دیانتداری کے ساتھ اچھی صحافت کریں اور ملک کے جمہوری نظام کو تقویت بخشیں۔
اس پروگرام کے تحت داخلے کے متعلق رہنمائی کے ساتھ ساتھ ایس آئی او کا مقصد مناسب آن لائن کوچنگ فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی ان میں سے مستحق درخواست دہندگان کی مالی امداد کو یقینی بنانا ہے۔
اس مینٹرشپ پروگرام کی اہمیت پر کلام کرنا اس لیے ضروری نہیں ہے کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ مین اسٹریم میڈیا میں اقدار پر مبنی صحافت کرنے والے اور اصول پسند افراد کی موجودگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خواہشمند طلبہ سے گزارش ہے کہ اس پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اردو جرنلزم کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 مئی ہے۔ آپ آئی آئی ایم سی کی آفیشیل ویب سائٹ پر جاکر فارم حاصل کرسکتے ہیں اور فارم کے ساتھ دی گئی ہدایات کے مطابق فارم پُر کرکے جلد از جلد سبمٹ کریں۔ “محمد مسلم مینٹرشپ پروگرام فار اردو جرنلزم” میں جڑنے کے لیے ایس آئی او آف انڈیا کے آفشیل ہنڈل سے لنک حاصل کریں یا 9970222526 پر رابطہ کریں۔

Related posts

عوامی پارٹی اور دلت مزدور کسان پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا

Hamari Duniya

۔123وقف جائدادوں پر عدالت سے بڑی راحت، امانت اللہ خان نےعدالت اور وقف ٹیم کا شکریہ اداکیا

Hamari Duniya

نیوسوسیو اکنامک ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ اور آواز خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya