March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی قومی خبریں

۔27 سال بعد دہلی کے قلعہ پر بھگوا لہرایا،آپ کا صفایا،کانگریس اپنے مشن میں کامیاب 

Delhi BJP

نئی دہلی، 8 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ہفتہ کو ووٹوں کی گنتی جاری ہے،زیادہ تر سیٹوں کے نتائج آچکے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے بڑے بڑے رہنما اپنی سیٹ ہار چکے ہیں۔ نئی دہلی سیٹ سے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال،جنگ پورہ سے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا،گریٹر کیلاش سے سوربھ بھاردواج، مالویہ نگر سیٹ سے سومناتھ بھارتی، ستیندر جین سمیت کئی بڑے رہنما اپنی سیٹ تک نہیں بچا سکے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی واضح طور پر 27 سال بعد مکمل اکثریت حاصل کرکے اقتدار میں واپس آتی دکھائی دے رہی ہے۔ اب تک بی جے پی 36سیٹوں پر جیت حاصل کرچکی ہے جبکہ 11سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی 19سیٹوں پر جیت حاصل کرچکی ہے اور4سیٹوں پر آگے ہے۔ مسلسل تیسری مرتبہ کانگریس کا دہلی میں کھاتہ نہیں کھلا ہے۔ حالانکہ کانگریس نے اپنے ووٹنگ فیصد میں ضرور اضافہ کیا ہے۔بی جے پی کی اس جیت کے ساتھ ہی، عام آدمی پارٹی جو گزشتہ تین انتخابات سے اقتدار میں ہے اور اس نے گزشتہ بار 63 سیٹیں حاصل کی تھیں، 23سیٹوں تک محدود ہوتی نظر آ رہی ہے۔

BJP Delhi WIN
اب تک کی گئی گنتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو تقریباً 46 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ دوسری طرف عام آدمی پارٹی کو 43 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس پارٹی 6 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دہلی کے انتخابی نتائج کس طرف جا رہے ہیں۔
بڑی بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے مسلسل پیچھے چل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ آتشی، سابق وزیر منیش سسودیا، سوربھ بھردواج، ستیندر جین وغیرہ بھی پیچھے ہیں۔

Related posts

ایس آر میڈیا کے ایڈمن قمر اعظم صاحب سے علیزے نجف کی ایک ملاقات

Hamari Duniya

آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن نے عامر ادریسی کو فخر انسانیت ایوارڈ سے نوازا

Hamari Duniya

دنیا کی نظریں بھارت پر مرکوز ، بھارت نے باقاعدہ طور پر سنبھالی جی 20 کی صدارت، ملک بھر میں جوش و خروش  

Hamari Duniya