25.7 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل کانگریس نے بڑا دعویٰ کردیا

Jairam Ramesh

نئی دہلی، 12 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

کرناٹک میں پولنگ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ رمیش نے جمعہ کے روز کہا کہ تمام ایگزٹ پول کانگریس کو آگے دکھا رہے ہیں۔ ابھی تک کسی ایگزٹ پول نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اکثریت نہیں دی ہے۔ کانگریس نے کرناٹک کے علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھانے کی کوشش کی۔ ہم حکومت ضرور بنائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی رمیش نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر کرناٹک میں کانگریس جیتتی ہے تو یہ اس کے لیے ‘سپر بوسٹر ڈوز’ ثابت ہوگا۔ اس کا اثر تلنگانہ، راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور میزورم کے اسمبلی انتخابات میں بھی نظر آئے گا۔ کرناٹک میں 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے 10 مئی کو ووٹنگ ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی ہفتہ کوہونا طے ہے۔ اس سے پہلے دونوں بڑی پارٹیاں بی جے پی اور کانگریس اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

Related posts

سہسرام کوفساد کی آگ میں جھونکنے والا سابق بی جے پی ممبر اسمبلی گرفتار

Hamari Duniya

سی سی آر یو ایم نے سری نگر میں قومی سیمینار کا انعقادکیا

Hamari Duniya

بہار:جے ڈی یو کا خواب چکنا چور،مرکز نےبہار کو خصوصی زمرہ کا درجہ دینے سے کیا انکار

حکام نے کہا کہ فی الحال کوئی بھی نئی ریاست ایسی درجہ بندی حاصل نہیں کر سکتی۔:

Hamari Duniya