یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا30واں سالانہ عظیم الشان اجلاس
بین المدراس بحث و مباحثہ و تقسیم انعامات کا بھی انعقاد
ناگپور (ایچ ڈی نیوز)۔
طلبہ و نوجوانوں کی متحرک تنظیم یونائیٹڈ اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن، مومن پورہ، ناگپورکا30واں سالانہ اجلاس عظیم الشان پیمانے پر معروف ادیب و نقاد و مورخ ڈاکٹر محمد شرف الدین ساحل کی صدارت میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ مومن پورہ، ناگپور میں منعقد ہوا۔ جس میں سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایم ۔وی کینی کو مولانا آزاد نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم ولادت قومی یوم تعلیم کے موقع پر ادارہ ہٰذا کی جانب سے منعقدہ کل ہند مقابلہ مضمون نویسی، کل ہند آن لائن مقابلہ اظہار خیال اور اردو ، ہندی اور انگلش خوش خطی مقابلے کے انعام یافتگان جن میں حامد حسین ندوی (پٹنہ بہار)، سید حمایت اللہ (احمد نگر) ، معراج الحق (ناگپور)مکبریٰ بیگم (کلبرگی کرناٹک)، انصاری امتیاز (نندوربار)، ثمینہ تسنیم رشیدی (ناگپور)، محمد خالد محمد اکرم (ممبئی)،سید ذوالفقار (کاٹول)، انصاری الماس تحرین (ممبئی)، شاہد بیگ مرزا (ناگپور) ،محمد ساجد (ناگپور)، شمع افروز (شولاپور)، سیدہ محسنہ (اورنگ آباد)، شہزاد احمد قریشی (ناگپور) ، ناظم الدین قیصر(چکھلدرا امراو¿تی) ڈاکٹر منیب حنفی (پربھنی)، ریحانہ پروین (ناگپور) ، عبدالحفیظ (دھولیہ) نورالنساءخان (ناگپور) فرحانہ نازنین (کامٹی)کو نوازا گیا۔ قانون کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کرنے پر ڈاکٹر سعدیہ نسیم کا استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر ”ملکی منافرت کا اصل ذمہ صرف اور صرف میڈیا ہے“ کے موضوع پر بین المدارس بحث و مباحثہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اول انعام حجیانیہ خدیجہ بائی گرلز ہائی اسکول ، کامٹی اور دوم انعام اسلامیہ ہائی اسکول مومن پورہ، ناگپور کو دیا گیا۔جج کے فرائض ڈاکٹر محمد اظہر حیات، انصاری اصغر جمیل، ماسٹر محمد ابراہیم نے انجام دیئے۔
اس موقع پر معروف صحافی ایڈوکیٹ مبین سید ،شکیل پٹیل، مصطفےٰ منیر، ڈاکٹر عتیق الرحمن خان، ڈاکٹر عرفان الرحیم اور ناظرہ پٹیل بحیثیت مہمان خصوصی موجود تھی۔ مہمانوں کا استقبال ادارہ کے صدر جاوید احمد انصاری، کنوینر سراج احمد لیڈر، عتیق قریشی، زبیر کبیر بنٹی نے کیا۔نظامت کے فرائض کلیم احمد، ہدیہ تشکر شبینہ خان نے پیش کیا۔