23.1 C
Delhi
March 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کیا ہے کرناٹک میں مسلم اکثریتی حلقوں کا حال، متحد ہوکر ووٹ دیئے یا ہوئے تقسیم

Karnataka Muslims

بنگلور،13مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج بہت تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور تصویر بہت حد تک صاف ہوگئی ہے۔ جہاں کانگریس ریاست میں اکثریت کے ساتھ حکومت بنارہی ہے وہیں ریاست میں مسلم نمائندگی میں بھی معمولی برتری دیکھی جارہی ہے۔ ریاست میں8یا 9مسلم نمائندوں کے کامیاب ہونے کے مکمل امکان ہیں۔ اس بار کرناٹک میں جس طرح سے مذہبی پولرائزیشن کھل کر سامنے آئی ہے۔ ایسے میں سب کی نظریں ریاست کی مسلم اکثریتی سیٹوں کے انتخابی نتائج پر لگی ہوئی ہیں۔
کرناٹک میں مسلمانوں کی آبادی 13 فیصد سے زیادہ ہے۔ ریاست کے تقریباً 20 سے 23 اسمبلی حلقوں میں مسلم ووٹ بہت اہم ہیں۔ پچھلی بار مسلم کمیونٹی کے صرف 7 ایم ایل ایز نے الیکشن جیتا تھا اور یہ سبھی کانگریس پارٹی کے تھے۔ کانگریس اور جے ڈی ایس دونوں پارٹیوں نے مسلم امیدوار کھڑے کیے ہیں ، لیکن مسلم بمقابلہ مسلم کی لڑائی نہیں ہوسکی۔
کانگریس مسلم امیدوار
۔1۔  بیلگام شمالی سیٹ سے آصف سیٹھ تین ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں
۔2۔  بیجاپور شہر سے عبدالحمید قاضی صاحب مشرف تقریباً21ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے
۔3.  گلبرگہ نارتھ سیٹ سے کنیز فاطمہ ایک ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے
۔4.  ریحام خان بیدر سیٹ سے دس ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے
۔5۔  گنگا وتی سیٹ سے اقبال انصاری تقریباً چار ہزار ووٹوں سے پیچھے
۔6۔  ٹمکور شہر سے اقبال احمد ایک ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے
۔7۔  شیواجی نگر سیٹ سے رضوان ارشد 23ہزار ووٹوں سے آگے
۔8۔  چامراج پیٹ سیٹ سے جمیر احمد خان50ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے
۔9 ۔  رام نگرم سیٹ سے اقبال حسین ایچ اے دس ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے
۔10۔  منگلور سیٹ سے یو ٹی عبدالقدرفرید دس ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے
۔11۔  نرسمہاراجہ سے تنویر سیٹ 18ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے
جے ڈی ایس کے مسلم امیدوار
۔13 ۔ امان اللہ خان داونگیرے ساوتھ سیٹ سے کانگریس آگے چل رہی ہے یہاں امان اللہ خان کو صرف 12سو ووٹ ملے ہیں۔
۔14 ۔ ہمن آباد سیٹ سے سی ایم فیاض کو 25900ووٹ ملے ہیں جبکہ کانگریس 1524ووٹوں سے ہار گئی
کرناٹک میں مسلمانوں کی نمائندگی
کرناٹک اسمبلی میں مسلم کمیونٹی کے 7 ایم ایل ایز نے پچھلی بار کامیابی حاصل کی تھی جو کہ گزشتہ ایک دہائی میں ریاست میں سب سے کم مسلم نمائندگی تھی۔ 2008 میں ریاست میں 9 مسلم ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ 2013 میں 11 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ، 9 کانگریس سے اور 3 جے ڈی ایس کے۔ سب سے زیادہ مسلم نمائندگی 1978 میں ہوئی جس میں 16 مسلمانوں نے کامیابی حاصل کی اور 1983 میں صرف 2 مسلم ایم ایل اے کامیاب ہوئے تھے۔

Related posts

کھاپ پنچایت میں پہلوانوں نےایک اور دھمکی دے دی، کیا جھکے گی مرکزی حکومت

Hamari Duniya

ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی، 2024میں بھی لڑیں گے صدارتی انتخابات

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جے پی کے گاؤں کو دیا بڑا تحفہ

Hamari Duniya