22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اندازوں سے زیادہ خطرناک، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے گاڈ فادرنے خبردار کردیا

Artificial intelligence

نیویارک،02مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے گاڈ فادر سمجھے جانے والے جیفری ہنٹن نے اپنی ہی بنائی گئی ٹیکنالوجی سے خبردار کرتے ہوئے گوگل سے ملازمت چھوڑ دی۔اپنے بیان میں کمپیوٹر سائنٹسٹ جیفری ہنٹن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔نصف صدی تک مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے جیفری ہنٹن نے اپنی تخلیق پر معذرت کی لیکن یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ کام نہ کرتے تو کوئی اور اسے ضرور کرتا۔
دوسری جانب گوگل نے اپنے ایک سافٹ ویئر انجینئر بلیک لیمونی کو بھی برطرف کردیا ہے جس نے کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے سسٹم پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے حساس کہا تھا۔بلیک لیمونی نے دعویٰ کیا تھا کہ بات چیت کی ٹیکنالوجی حساس ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ایک ہزار سے زائد ٹیکنالوجی ماہرین بھی مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

Related posts

۔’’پوروانچل ایسوسی ایشن قطر‘‘ کے نام سےقطر میں ایک تنظیم کا آغاز

Hamari Duniya

طلبہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر کی جانب سے عشائیہ

Hamari Duniya

اقوام متحدہ نے حافظ سعید کے رشتہ دار عبدالرحمن مکی کو عالمی دہشت گرد قرار دیا

Hamari Duniya