ہشام زاھدی ( ایم اے علیگ)
جھنڈا نگر، 17 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔ طلبہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر کی جانب سے جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر کے استاد حدیث مولانا عبد القیوم مدنی و مشرف اعلیٰ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگرمولانا زاھدآزاد جھنڈانگری و شیخ الحدیث مولانا خورشید احمد سلفی۔ مولانا قمر الدین ریاضی اور مولانا زبیراحمد سراجی وغیرہم کو جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال کے طلبہ نے عشائیہ دیا۔
،یقیناًیہ عشائیہ عزیزم محمد ثمیر بن محمد یاسین جماعت رابعہ، عزیزم ظفر امام بن عبد القدیر جماعت خامسہ
عزیزم اسداللہ بن امان اللہ جماعت خامسہ کی جانب سے دیا گیا تھا یہ پر تکلف عشائیہ تھا اللہ عزیزان گرامی کو بصحت وسلامت رکھے اور اعلیٰ علم سے مزین فرمائے آمین۔
تمام اساتذہ کرام نے طلباء کو اپنی خصوصی دعاوں سے نوازا خاص کرشیخ الحدیث مولانا خورشید احمد سلفی ۔نے ان بچوں کو کافی دعائیں دی۔ اللہ ان طلبہ کی تمام جائز خواہشات کو پوری کرے۔ آمین