October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News سعودی عرب متحدہ عرب امارات

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، جانئے کن کن ممالک میں جمعہ کو ہوگی عیدالفطر

Shawwal

ریاض، 20 اپریل(ایچ ڈی نیوز)

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل بروز جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی دیوان اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔

سعودی شاہی دیوان کے مطابق مملکت میں جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی جمعہ 21 اپریل عید الفطر منائی جائے گی۔

دوسری جانب دنیا کے کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق برونائی، چاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

آسٹریلین امام کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ملائیشین حکومت کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔

Related posts

 ہندوستان مشرقی وسطی میں’بڑے کھلاڑی’ کے طور پر ابھر رہا ہے: امریکی میگزین کی رپورٹ

Hamari Duniya

بہار میں خاتون نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا

Hamari Duniya

متاثرہ خاندان کو انصاف دلاکر ہی دم لوں گا، شہید ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملے عمران پرتاپ گڑھی

Hamari Duniya