19 C
New York
ستمبر 20, 2026
Delhi دہلیNational قومی خبریںTop News

خواتین ریزرویشن بل اور حدبندی بل پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے گی حکومت: مرکزی وزیر کرن رجیجو کا اعلان

نئی دہلی، 05 اگست (ہماری دنیا نیوز)۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے موجودہ مانسون اجلاس کی مدت میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے 16 سے 18 اگست تک پارلیمنٹ کا تین روزہ خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرن رجیجو نے کہا کہ خصوصی اجلاس میں حکومت دو اہم آئینی اور قانون سازی سے متعلق بلوں پر غور کرے گی، جن میں خواتین ریزرویشن بل اور حد بندی (ڈیلیمیٹیشن) بل شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان دونوں بلوں پر جامع بحث کے بعد انہیں منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ مانسون اجلاس اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہی اختتام پذیر ہوگا اور اسے آگے بڑھانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ رجیجو کے مطابق خصوصی اجلاس کا مقصد اہم آئینی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں تفصیلی غور و خوض کو یقینی بنانا ہے۔

ادھر مانسون اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مختلف معاملات پر مسلسل تعطل برقرار ہے، جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی کئی بار متاثر ہوئی۔ حکومت کی جانب سے اپوزیشن سے بات چیت کے ذریعے تعطل ختم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں تاکہ پارلیمنٹ کا کام کاج معمول کے مطابق چل سکے۔

خصوصی اجلاس کے اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں اس کی اہمیت پر بحث شروع ہوگئی ہے، کیونکہ خواتین کو قانون ساز اداروں میں ریزرویشن اور حلقہ بندی جیسے معاملات آئندہ سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

Related posts

دہلی کی عالمی شہرت یافتہ مرکزی یونیورسٹی کی شبیہ ہوئی داغدار، 10طالبات نے پروفیسر پرلگایا جنسی ہراسانی کا الزام

Hamari Duniya News

ریلائنس فاؤنڈیشن کی زیرقیادت 170 کروڑ کی ’شِکشا نیکسٹ‘ پہل کا آغاز

Hamari Duniya News

دہلی والوں کو ریکھا گپتا حکومت کا بڑا تحفہ، دہلی فوڈ سیکورٹی رولز نافذ

Hamari Duniya News