October 20, 2025
Hamari Duniya
کھیل

آرسی بی کو ڈبل دھچکا،میچ میں شکست کے بعد کپتان فاف ڈو پلیسس پر لگا اتنے لاکھ کا جرمانہ

Faf Du Plessis

ممبئی، 11 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے 15 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) پر پیر کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں لکھنو¿سپر جائنٹس کے خلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، ” آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق سیزن کا ٹیم کا پہلا جرم تھا۔ اس لئے کپتان فاف ڈو پلیسس پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔“
اس کے علاوہ لکھنو سپر جائنٹس کے تیز گیندباز اویش خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی ہے۔ اویش نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کے جرم 2.2 کو قبول کرتے ہوئے سزا کو تسلیم کر لیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزیوں کے لیے، میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔

Related posts

لکھنؤ کے گیند بازوں نے پلٹ دی بازی، راجستھان نے گھٹنے ٹیک دیئے

Hamari Duniya

نیکولس پورن نے یک روزہ اور ٹی-20کی کپتانی چھوڑ دی، آئرلینڈ نے عالمی کپ سے کیا تھا باہر

Hamari Duniya

دہلی کے کپتان وارنر نہیں روک سکے دھونی کی جیت کی رفتار ، پلے آف میں شان سے پہنچی سی ایس کے

Hamari Duniya