29.8 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

 قرآن کریم کی تعلیم کے حصول کے بناء کامیابی ممکن ہی نہیں: مولانا یعقوب بلند شہر ی

Maulana Yaqoob Buland Shahri
سہارنپور، 08 اپریل(احمد رضا ایچ ڈی نیوز)۔
نماز تراویح میں قرآن پاک کا دور مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریبا ت میں عقیدہ توحید، رسالت اور آخرت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عقائد کی درستگی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ مولانا محمد یعقوب بلند شہر ی نے مسجد معارف القرآن میں نماز تراویح کے موقع پر قرآن مجید مکمل ہو جانے کے بعد دعائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمل میں کوتاہی پر اللہ کی رحمت سے معافی کی امید کی جا سکتی ہیں لیکن اگرعقیدہ میں کسی طرح کا بگاڑ پیدا ہو گیا تو اللہ کے یہاں اس کی معافی نہیں ہے۔ عقیدہ خراب ہو گیا تو عمل کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ بنیادی تین عقائد میں سے عقیدہ رسالت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی ذات کو ماننے کے ساتھ آپؐ کو آخری نبی اور رسول ماننا، آپؐ کی بات یعنی احادیث کو حجت ماننا اور آپؐ کی جماعت یعنی صحابہ کرامؓ کو معیار دین تسلیم کرنا لازمی ہے۔ رمضان المبارک میں جہاں اہل ایمان اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں عبادات کی کثرت ہوتی ہے، وہیں دوسری طرف فتنہ پرور لوگ دین کے بنیادی اور مسلم اصولوں کے خلاف عوام الناس کا ذہن خراب کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ورنہ ہماری تمام عبادات روزے، نماز، تراویح، صدقہ خیرات سب کے سب ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
عالم دین اسلامی مفکر دینی تعلیماتِ کے ماہر مولانا  یعقوب نے کہا کہ اتنا دین سیکھنا جس سے صحیح مسلمان رہ سکے یہ فرض عین ہے ہم سب کو دین کی بنیادی معلومات حاصل کرنے اور دین سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئےآپ نے کہا کہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کئے بغیر زندگی بھی ادھوری اور دین دنیا بھی ادھوری رہ جاتی ہے اسلئے تعلیم قرآن حکیم کو خد کے لئے اور اپنی نسلوں کے لئے لازم بنالو تبھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا نزول ممکن ہو سکے گا۔

Related posts

تین ریاستوں میں کانگریس کی شکست کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھے ہیں بھوپیندر سنگھ ہڈا:سدیش کٹاریہ

Hamari Duniya

ماہ رمضان برکتوں، رحمتوں اور بخششوں سے مالا مال: مولانا خالد مظاہری

Hamari Duniya

“عصر حاضر میں جنوبی ہند کے ممتاز اردو ناقدین اور محققین”کے موضوع پر دوروزہ آن لائن قومی وبینار کا انعقاد اور کتاب کا اجرا

Hamari Duniya