مارچ 7, 2026
Delhi دہلیNational قومی خبریںTop News

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2025 میں پھر جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دبدبہ، 48 طلبہ کامیاب، 15 خواتین امیدوار شامل

جامعہ ملیہ اسلامیہ

نئی دہلی،06 مارچ: نمایاں کامیابی رقم کرتے ہوئے رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے)،سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئیر پلاننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اڑتیس امیدواروں نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان دوہزار پچیس کے آ ج جاری کردہ نتائج میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ چار امیدواروں نے ٹاپ پچاس امیدواروں میں جگہ بنائی اور آل انڈیاسطح پر ساتواں، چودہواں، چوبیسواں اور انتیسواں مقام حاصل کرکے جامعہ کے ٹاپ پرفارمر بنے۔

اکیڈمی کے اڑتیس سے زیادہ امیدواروں نے امتحان میں کوالیفائی کرتے ہوئے مختلف آل انڈیا اور سینٹرل سروسز میں مقام حاصل کیا ہے۔اس میں پندرہ خواتین امیدوار بھی شامل ہیں جس سے ’اسٹیل فریم آف انڈیا‘ کے اندر مساوات اور شمولیت کے فروغ میں جامعہ کے اہم کردار کی وضاحت ہوتی ہے۔

عزت مآب پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی اور ان کی تربیت کے لیے کوشاں فیکلٹی اور انتظامی اسٹاف کی مخلصانہ کاوشوں کی ستائش کی۔  انہوں نے پروفیسر صائمہ بانو، پروفیسر انچارچ،آر سی اے کے قائدانہ رول کی تعریف کی جن کی مدت کارمیں جو گزشتہ ایک سال سے زیادہ کے عرصے پر محیط ہے اکیڈمی نے متعدد اہم تعلیمی اور مینٹورشپ اقدامات پر عمل آوری کی ہے۔

 پروفیسر مظہر آصف نے کہاکہ ”پوری جامعہ برادری کی جانب سے میں تمام ہونہار امیدواروں کو دلی مبارک باد پیش کرتاہوں جنہوں نے ہماراسرفخر سے بلند کیا ہے۔جامعہ کی رہائشی اکیڈمی کوچنگ کے تربیت یافتہ طلبہ کی غیر معمولی کامیابی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سخت کاوش،استقلال اورعزم مصمم جو ملک کے سب سے مشکل امتحانات میں سے ایک میں کامیابی کے اہم اجز اہیں کو طشت از بام کرتی ہے۔ہندوستان کے انتظامی مشنیری میں اپنا تعاون دے کر اور سول سروسز امتحانات میں مستقبل کے رہنما ؤں کی صیقل گری کے ساتھ ملک کی خدمت کے تئیں، جامعہ پابند عہد ہے۔“

پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا”یہ یونیورسٹی کے لیے لمحہ افتخار ہے کہ بڑی تعداد میں طلبہ نے بالخصوص خواتین نے اس باوقار امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ میری طرف سے تمام کامیاب طلبہ نیک خواہشات اور مبارک باد جنہو ں نے اپنے دیرینہ خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا اور جامعہ کی رہائشی اکیڈمی میں زیر تربیت مستقبل کے امیدواروں کے لیے سرچشمہ تحریک وتشویق بنے۔مزید برآں میں جامعہ کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کا شکریہ اداکرتاہوں جنہو ں نے اس شان دار کامیابی کے حصول میں انتھک کوششیں کیں۔“

            پروفیسر صائمہ بانو، پروفیسر انچارچ آر سی اے نے اس شان دار حصولیابی پر انتہائی مسرت وبہجت کا اظہار کیا۔انہوں نے اس کامیابی کا سہرا طلبہ کی سخت کاوشوں کے ساتھ ساتھ جامعہ انتظامیہ کی مسلسل حوصلہ افزائی کو بھی دیا۔انہوں نے ہر ہر قدم پر آر سی اے کو غیر مشروط تعاون اورمسلسل رہنمائی کے لیے عزت مآب شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور عالی وقار مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی خدمات پر زور دیا۔  

Related posts

شہزادہ محمد بن سلمان نے روضہ رسول پر حاضری دی، ریاض الجنہ میں ادا کی نماز

Hamari Duniya News

ڈیووس فورم 2026 سے رابطہ عالم اسلامی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد العیسیٰ کا اختتامی خطاب

Hamari Duniya News

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com