27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیل میں عدالتی اصلاح شدید بحران اختیار کرگیا، بغاوت کے بعدوزیردفاع کی چھٹی

Israel political crisis

تل ابیب،27مارچ:  اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قانونی اصلاحات کے تنازع پراپنے وزیردفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کردیا ہے۔مسٹر گیلنٹ نے عدالتی نظام کو تبدیل کرنے کے متنازع منصوبے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو نے مسٹرگیلنٹ کو اتوار کے روزایک اجلاس میں طلب کیا اورانھیں بتایا کہ انھیں اب وزیردفاع کی حیثیت سے ان پراعتماد نہیں رہا ہے۔اسرائیل میں نیتن یاہوحکومت کے عدلیہ کے اختیارات کو محدود کرنے کے منصوبے کی وجہ سے گذشتہ دوایک ماہ سے عوامی احتجاج جاری ہے۔گیلنٹ نے اس منصوبہ کو صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے ”فوری اور ٹھوس خطرہ“قرار دیا تھا۔وزیردفاع نے نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے کچھ ساتھی ارکان کی حمایت حاصل کرلی تھی،لیکن انتہائی دائیں بازو کے دیگرارکان نے ان سے وزارت چھوڑنے کامطالبہ کیا تھا۔
اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو عدالتی ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ اپنی برطرفی کے بعد مسٹر گیلنٹ نے کہا ہے کہ “ریاست اسرائیل کی سلامتی میری زندگی کا مشن تھا اور ہمیشہ رہے گا۔گیلنٹ کی برطرفی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو قومی سلامتی اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔وہائٹ ہاو¿س نے اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاو¿س نے اسرائیل میں وزیر دفاع یواف گیلنٹ کو عدالتی اصلاحات سے متعلق ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صہیونی ریاست کی سلامتی اور اس کی فوج کو متاثر کر سکتا ہے۔

Related posts

غیر منصفانہ صحافت اور میڈیا کے شعبے پرحکومت کے کنٹرول کو روکنے کے لیے نیشنل میڈیا کونسل کے قیام کی ضرورت:گوتم لہری

پریس کلب آف انڈیا کے ذریعہ بلائی گئی مشاورتی میٹنگ میں ملک بھر سے 28 میڈیا باڈیز نے شرکت کی:

Hamari Duniya

کل نیپال دو روزہ مسابقہ قرآ ن کریم میں انعام یافتگان طلبہ وطالبات قابل صد مبارکباد:مولانا قمر الدین ریاضی

Hamari Duniya

یکساں سول کوڈ کا جن پھر آئے گا بوتل سے باہر، مسودہ تیار، مانسون سیشن میں پیش کئے جانے کا امکان، بی جے پی کی مشن 2024 کی تیاری

Hamari Duniya