16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

یکساں سول کوڈ کا جن پھر آئے گا بوتل سے باہر، مسودہ تیار، مانسون سیشن میں پیش کئے جانے کا امکان، بی جے پی کی مشن 2024 کی تیاری

Uniform civil code

حیدرآباد ، 13جون(ایچ ڈی نیوز)۔
قومی لاءکمیشن نے یکساں سیول کوڈ کا مسودہ تیارکرلیا ہے اور کہا جارہاہے کہ آئندہ چند دن میں مسودہ مرکزی وزارت قانون کوبھیج دیا جائیگا تاکہ وزارت سے مسودہ پر نظرثانی کے بعد اسے مانسون سیشن کے دوران پارلیمنٹ میں پیش کرکے منظور کروایا جاسکے۔ بی جے پی نے اپنے 2014 اور2019 عام انتخابات سے قبل منشور میں کئے گئے تمام متنازعہ وعدوں کو مکمل کرلیا ہے اوراب یکساں سیول کوڈ پرعمل باقی ہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے مانسون سیشن کے دوران اس قانون سازی کی ذہن سازی کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 ویں لاءکمیشن کی جانب سے زائد از25 اجلاس منعقد کرکے’یکساں سیول کوڈ‘کے نفاذ کیلئے رپورٹ تیار کرکے وزارت قانون کو روانہ کیا گیا ہے۔
بی جے پی نے 2014 میں اقتدار حاصل کرنے سے قبل جومتنازع اعلانات کئے تھے ان میں دستور سے دفعہ 370کی برخواستگی‘ طلاقہ ثلاثہ پرپابندی‘رام مندر کی تعمیر کے علاوہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کاوعدہ کیا گیاتھا جن میں 370کی برخواستگی ‘طلاق ثلاثہ پرپابندی اوررام مندر کی تعمیر کو پورا کردیا گیااوراب محض ایک متنازع فیصلہ پر عمل باقی ہے جو یکساں سیول کوڈ ہے۔ یکساں سیول کوڈ کے سلسلہ میں قومی لاءکمیشن سے متعدد اجلاسوں کے ذریعہ رپورٹ وزارت قانون کو روانہ کردی گئی اور کہاجارہاہے کہ ٓئندہ پارلیمنٹ اجلاس میں اس کی بنیاد پر یو سی سی بل پیش کرکے اسے منظور کروانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
قومی لاءکمیشن کی رپورٹ کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے رپورٹ میں مردو خواتین کے درمیان کسی بھی طرح کی تفریق کوختم کرنے کےعلاوہ مذہبی عقائد وجذبات کا احترام برقرار رکھتے ہوئے قانون سازی‘طلاق یا زوجین میں علیحدگی پر بچوں کے حقوق اوران کے مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنانے‘کی سفارش کرکے نئے قانون کوزیادہ سے زیادہ قابل قبول بنانے اورآئین کے مطابق رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی تیاریوں کے ساتھ کہاجارہاہے کہ بی جے پی نے آئندہ انتخابات کیلئے مزید متنازع موضوعات کی نشاندہی کرلی اور انتخابات سے قبل عوام سے دستور کی دفعہ31 اے جس کے تحت اقلیتوں کو اپنے ادارہ جات کے قیام کا استحقاق ہے اسے ختم کرنے‘قومی سطح پرانسداد تبدیلی مذہب قانون‘اورآبادی پرقابو پانے قانون سازی کے وعدے کئے جائیں گے۔بتایا جارہا ہے کہ رپورٹ کی تیاری میں تمام مذاہب کے مذہبی عقائد‘رسوم و رواج کا باریکی سے جائزہ لیا گیاہے۔

Related posts

وزیراعظم نریندر مودی کے خاص دوست سابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ گرفتار

Hamari Duniya

Muslims Issues: مسلمانوں کے مسائل اور حل پر غور و فکر کے لیے، ممبئی میں اجلاس کا انعقاد ، مفکرین، سیاسی قائدین ، صحافیوں اور دانشوروں کی شرکت

Hamari Duniya

اداکار انوپم کھیر نے تاج محل کا دیدار کیا

Hamari Duniya