0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کی رفاہی و سماجی خدمات قابل ستائش

جمعیت اہل حدیث

ضلعی سطح پر 700 سے زائد کنبوں کے درمیان کمبل سوئٹر، جوتا، موزہ اور شال تقسیم

 سدھارتھ نگر، 29 جنوری : ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے کہا کہ اسلام ہم دردی، غم گساری اور انسانیت نوازی کا دین ہے۔ اس کی بنیادی تعلیم یہ ہے کہ غرباء و مساکین، یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی امداد باعث اجر و ثواب ہے۔ جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر اپنے محدود وسعت و طاقت کے بقدر رفاہی و سماجی کام بھی کرتی رہتی ہے۔ سالہائے گذشتہ کی طرح رواں سال بھی موسمِ سرما کی سخت ٹھنڈک کے باعث غرباء و مساکین اور مستحقین کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم کرنے کے لیے ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں نے اہل خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی تھی جسے اخوان جماعت نے خوب پذیرائی بخشی اور کشادہ دلی کے ساتھ مالی تعاون پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور مخیرین و محسنین کی خصوصی توجہ و عنایت سے ضلع کے ساتوں حلقوں میں 700 سے زائد مستحق کنبوں میں ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے کمبل اور شال تقسیم کیا گیا۔ قابلِ مبارک باد اور ستائش کے مستحق ہیں مقامی و ضلعی جمعیت کے مخلص و حوصلہ مند اہم عہدے داران و ذمہ داران جنھوں نے پوری ذمہ داری و تن دہی اور کمال امانت داری کے ساتھ اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے تمام مرشحین مستحقین کو کمبل،سوئٹر،جوتا، موزہ اور شال اپنے ہاتھوں سے پہنچایا۔ ضلعی جمعیت کے ناظم نے بذات خود بعض حلقوں کا دورہ کیا اور مستحق لوگوں کا حق ان کے حوالے کیا۔


سوشل میڈیا اور جماعت کے بہتیرے سماجی و ملی اور سیاسی شخصیات نیز تمام حلقوں کے غیور، حساس اور باغیرت احباب کرام نے محسنین و مخیرین کی مالی سخاوت و فیاضی کی تعریف کرتے ہوئے ذمہ داران جمعیت کی اس تحریک و مشن کو مستحسن عمل اور عظیم ملی کارنامہ قرار دیا۔ اس ملی کارنامے کے سلسلے میں جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم عمومی نے جمعیت و جماعت کے ہم دردان و بہی خواہان کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنھوں نے زبان و قلم سے اس تحریک کی تائید و توثیق کی اور اپنا گراں قدر مالی تعاون پیش کیا ہے۔ اللہ سب کو اجر عظیم سے نوازے۔ آمین!
ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنؔی نے کہا کہ مجھے اپنی جماعت کے اہل خیر احباب کرام اور غم گسارانِ جمعیت سے امید ہے کہ آئندہ بھی ہماری اخلاقی و مالی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے اور اس کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ممکنہ تعاون پیش کریں گے۔ جمعیت کے جملہ ذمہ دارن نے کشادہ دست اور معماران قوم و ملت کے قدر دانوں کا بصمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئے گزارش کی کہ وہ اپنے عطیات اور صدقہ و خیرات کے ذریعہ ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کی امداد کریں اور اس کے مستقبل کے عزائم و منصوبوں کو بحسن و خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہر ممکن اخلاقی و مالی قربانی پیش کریں۔

Related posts

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول کا 34 واں سالانہ جلسہ نہایت ہی شان وشوکت کے ساتھ منعقد 

Hamari Duniya News

انڈیگو نے ڈی جی سی اے کی سختی کے بعد گھریلو ہوائی اڈوں پر خالی کئے 717 سلاٹ

Hamari Duniya News

الـخیر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام قوم کی تعمیر میں خواتین کا کردار پر یومِ جمہوریہ کا خصوصی پروگرام منعقد

Hamari Duniya News