32.8 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

بنگلہ دیش میں حج کیلئے کیوں نہیں جانا چاہتے ہیں لوگ، کیا ہے وجہ؟

Bangladesh People Haj

ڈھاکہ،02مارچ (ایچ ڈی نیوز ڈیسک )۔
بنگلہ دیش میں طیاروں کے ٹکٹس اور اخراجات مہنگے ہونے کے باعث 1 لاکھ 27 ہزار حج کوٹے پر اب تک صرف 32 ہزار نے درخواست دی ہے جو ملکی تاریخ میں کم ترین تعداد ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ ماہ 4.7 ارب ڈالر کی منظوری کے باوجود بنگلہ دیش میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے کیوں کہ بنگلادیشی کرنسی ٹکا مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ہوائی جہاز کے آسمان کو چھونے والے کرایوں اور حج کے دیگر اخراجات میں بے پناہ اضافے نے حج کے خواہش مند لاکھوں شہریوں کو مایوس کردیا ہے جن کے لیے سعودی عرب کا سفر ناممکن ہوگیا ہے۔بنگلادیش میں گزشتہ برس کے مقابلے اس سال عازمین حج کے ہوائی کرایوں میں تقریباً 580 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال یہ 1,400 ڈالر تھا، لیکن اس سال یہ تقریباً 2,000 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے رواں برس بنگلہ دیشی حکومت کی رضامندی سے ایک لاکھ 47 ہزار کوٹہ مختص کیا ہے لیکن اب تک صرف 32 ہزار عازمین حج نے رجسٹریشن کرائی ہے جب کہ آخری تاریخ 7 مارچ ہے یعنی کوٹہ مکمل ہونا بھی مشکل نظر آرہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کوٹے کی تعداد سے دگنی تعداد میں درخواستیں موصول ہوتی تھیں۔ حج آفس ڈھاکا کے ڈائریکٹر سیف الاسلام نے عرب نیوز کو بتایا کہ میں نے ملک میں ایسی صورت حال کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا۔
دریں اثنا ڈائریکٹر سیف الاسلام نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ حکومت عازمین حج کے لیے کوئی سبسڈی منظور کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Related posts

یہ قدآور کھلاڑی ہوگا ممبئی انڈینز کا ہیڈ کوچ

Hamari Duniya

ایم سی ڈی الیکشن کا اعلان :ایک مرحلے میں ہوگی 250 سیٹوں پر ووٹنگ

Hamari Duniya

گنگٹوک میں بی 20 میٹنگ کا انعقاد، سکم کی آرگینک فارمنگ سے آگاہ ہوئی دنیا 

Hamari Duniya