33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ششی تھرور نے 85ویں جنرل کنونشن میں کانگریس کو دکھایا آئینہ،بلقیس بانو معاملے پر کہی بڑی بات

Shashi Tharoor

رائے پور،26فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے اپنی پارٹی میں نظریہ کے بارے میں مکمل وضاحت کی درخواست کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس بلقیس بانو ، گرجا گھروں پر حملوں اور گائے کے تحفظ کے نام پر قتل جیسے مسائلکو مزید پرزور طریقے سے اٹھا سکتی تھی۔ انہوں نے یہ تبصرہ پارٹی کی 85ویں کانگریس کے جنرل کنونشن میں کیا۔ تھرور نے سیشن میں کہا’ ہمیں ایک جامع ہندوستان کے حق میں اپنے نظریاتی موقف کے بارے میں بالکل واضح ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے عزم کو لے کر ہمارے اندر حوصلہ اور ہمت ہونی چاہئے۔
ہم بلقیس بانو کیس کے معاملے، گرجا گھروں پر حملے اور گائے کے تحفظ کے نام پر قتل جیسے مسائل پر زیادہ آواز اٹھا سکتے تھے۔ اگر ہم ان مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں تو ہم ہندوستان کے تنوع اور کثرت کے تئیں اپنی بنیادی ذمہ داری سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ تھرور نے کہا کہ ہندوستان سب کا ہے۔ انہوں نے چین کے بارے میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ایک بیان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے موضوع پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے۔ کانگریس لیڈر نے کہا ، ” آئیے یہاں ایک پیغام دیتے ہیں کہ کانگریس جوڑو۔بھارت کا مستقبل تب تک روشن رہے گا جب تک کانگریس لڑائی لڑتی رہے گی۔

Related posts

مایاوتی کا بڑا اعلان ،’انڈیا‘ میں نہیں رہیں گی

Hamari Duniya

۔’میڈل لاو، نوکری پاو‘کے تحت بہار حکومت جابر انصاری کے ساتھ کررہی ہے امتیازی سلوک

Hamari Duniya

آنکھوں دیکھی حال: بالاسور ٹرین حادثے کی خوفناک داستان

Hamari Duniya