34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جیب کریں ڈھیلی، دہلی میں پھر بڑھ گیا آٹو اور ٹیکسی کا کرایہ

نئی دہلی،12 جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی کی کیجریوال حکومت نے آٹو اور ٹیکسی کا کرایہ ایک مرتبہ پھر بڑھا دیا ہے۔ اس سے اب دہلی میں آٹو یا ٹیکسی سفر کرنا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

Sky Wave Consultants نئی شرحوں کے مطابق آٹو کا میٹر اب 25 روپے کی جگہ 30 روپے سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد ہر کلومیٹر کا کرایہ 9.5 کی جگہ 11 روپے لیا جائے گا۔ آٹو کا میٹر 1.5 کلومیٹر تک ڈاؤن رہتا ہے۔

اس کے علاوہ اب لوگوں کو نان اے سی ٹیکسی کیلئے شروعات کم سے کم 40 روپے سے کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد 17 روپے فی کلومیٹر  کی شرح سے چارج وصولا جائے گا۔ پہلے یہ 14 روپے تھا۔ اسی طرح سے  اے سی ٹیکسی میں بھی پہلے ایک کلومیٹر کیلئے کم سے کم 40 روپے کرایہ لگے گا اور اس کے بعد 16 روپے کی بجائے 20 روپے فی کلو میٹر کے حساب سے  کرایہ دینا ہوگا۔

ایک خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کرایہ بڑھانے کی فائنل ایل جی وی کے سکسینہ کو گزشتہ 17 دسمبر کو بھیجی گئی تھی۔ انہوں نے 6 جنوری کو کرایہ بڑھانے کو منظوری دے دی۔

دہلی حکومت کے مطابق کرایہ کی نئی شرحیں 9 جنوری سے نافذ ہوگئی ہیں۔  آٹو رکشہ اور ٹیکسی کے ویٹنگ اور نائٹ چارج میں کوئی اضافی نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ ایکسٹرا لگیج ہونے پر آٹو میں 7.5 کی جگہ 10 روپے اور ٹیکسی میں10 کی جگہ 15 روپے چکانے ہوں گے۔

Related posts

سیداکرم حسین دہلی یونیورسٹی کے صدسالہ کنوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز

Hamari Duniya

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کی صارفین اور ملازمین کو بجلی حادثات سے بچانے کیلئے بیداری مہم

Hamari Duniya

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع، راہل گاندھی نے امتحانی نظام کو بتایافراڈ، زبردست ہنگامہ

Hamari Duniya