14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

خبر دار!ابھی اور کپکپائے گی سردی،’کولڈ بلاسٹ‘ کی پیشین گوئی

محکمہ موسمیات کا انتباہ،اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک جا سکتا ہے

نئی دہلی12جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔

 شمالی ہندوستان میں شدید سردی جاری ہے۔سرد ہواؤں نے لوگوں کو گھروں سےباہر نکلنا دو بھر کر دیا ہے ۔ ایسے موسم میں گزشتہ دو دنوں سے مخملی دھوپ نے لوگوں کو رحت دی ہے۔سرد ہواؤں نے گرچہ صبح اور شام کپکپانے پر مجبور کیا ہے لیکن دن میں کھلنے والی دھوپ راحت کا سامان فراہم کر رہی ہے۔ بدھ اور جمعرات کو  دہلی-این سی آر میں دھوپ تھی، لیکن ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی ہندوستان کے لوگوں کو ابھی سردی کی  پیک سے گزرنا باقی ہے۔ ۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو کہا ہے کہ دہلی کو پچھلے 23 سالوں میں تیسری بدترین سردی کی لہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب ایک ماہر موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

لائیو ویدر آف انڈیا کے بانی نودیپ دہیا نے ٹویٹ کیا کہ شمالی ہندوستان میں 14 اور 19 جنوری کے درمیان شدید سردی ہو سکتی ہے اور امکان ہے کہ یہ 16 اور 18 جنوری کے درمیان اپنے عروج پر ہو گی۔ جہاں قومی راجدھانی میں ہلکی بارش سے کچھ دنوں تک برفانی درجہ حرارت سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔ ساتھ ہی، آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ ہفتہ سے دہلی اور اس کی پڑوسی ریاستوں میں سردی کی لہر کے حالات ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تین دن بعد موسم میں کچھ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ دھند اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے گرنے کے ساتھ “ٹھنڈی صبح” یا “کولڈ بلاسٹ” دنوں کے بارے میں خبردار کیا۔ نودیپ دہیا نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں آج تک پیشن گوئی کے ماڈل میں درجہ حرارت اتنا کم نہیں دیکھا۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت -4 ڈگری سے 2 ڈگری تک!

Related posts

وزیرخارجہ خارجہ ایس جے شنکر کی پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، کہی بڑی بات

Hamari Duniya

گلوبل پیس مشن موﺅمنٹ کے زیر اہتمام دارالحکومت دہلی میں دو روزہ پیس کا نفرنس 

Hamari Duniya

GULZAR AHMAD AZMI: ’’الحاج گلزار احمد اعظمی ؒ نقوش و تأثرات ‘‘کے رسم اجراء کی تقریب

Hamari Duniya