28.9 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی ایکشن میں آئے ڈجی جی پی آر ایس بھٹہ

پٹنہ ، 19 دسمبر (ایچ ڈی نیوز)بہار کے نئے ڈی جی پی راج ویندر سنگھ بھٹی کل پٹنہ پہنچنے کا امکان ہے۔ جہاں وہ باضابطہ طور پر بہار کے ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ حالانکہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی ڈی جی پی ایکشن موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ معلومات کے مطابق پٹنہ پہنچنے سے عین قبل نئے ڈی جی پی نے ریاست کے تمام اضلاع کے ایس پی سے ٹاپ 10 مجرموں کی فہرست مانگی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں انڈرورلڈ کو گرانے کے لیے روڈ میپ بھی طلب کیا گیا ہے۔
بہار کے نئے ڈی جی پی راج ویندر سنگھ بھٹی 1990 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ بہار کے ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ بارڈر سیکورٹی فورس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (مشرقی کمان) کے طور پر تعینات ہیں۔ ان کی مدت ملازمت 30 ستمبر 2025 تک ہے۔ اس وقت وہ دہلی میں ہیں۔
آر ایس بھٹی ڈی جی پی بننے سے پہلے پٹنہ کے سٹی ایس پی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سیوان ، پورنیہ ، بوکارو سمیت کئی دیگر اضلاع میں ایس پی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ باہوبلی لیڈر اور سیوان سے ایم پی رہ چکے شہاب الدین کو دہلی سے گرفتار کرنے کے لیے سرخیوں میں رہ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے سارن علاقے کے دبنگ لیڈر اور سابق ایم پی پربھوناتھ سنگھ اور مکامہ کے سابق ایم ایل اے باہوبلی اننت سنگھ کے بڑے بھائی آنجہانی دلیپ سنگھ پر مختلف معاملات میں شکنجہ کسے تھے۔

Related posts

ٹی ایم سی کے ترجمان کو گجرات پولس نے کیا گرفتار،یہ ہے پورا معاملہ

Hamari Duniya

یوپی میں ’انڈیا‘ کا جلوہ ، ضمنی الیکشن میں تیزی سے دوڑ رہی ہے سائیکل

Hamari Duniya

NCPUL Seminar: قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے پابند عہد :ڈاکٹر شمس اقبال

Hamari Duniya