26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized

بہار اسمبلی اجلاس کے آخری دن بھی اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

پٹنہ ، 19 دسمبر (ایچڈی نیوز)۔ بہار قانون ساز کونسل کے سرمائی اجلاس کے آخری دن پیر کے روز بی جے پی ممبران اسمبلی نے حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا اورزہریلی شراب پینے سے موت معاملے میں شدید احتجاج کیا۔ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ کارروائی جب دوبارہ شروع ہوئی تو بی جے پی نے زہریلی شراب معاملہ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واک آؤٹ کر دیا ۔ بی جے پی ممبران اسمبلی نے باہر نکل کر زہریلی شراب سے مرے لوگوں کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے اظہار تعزیت پیش کیا۔
صبح اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی بی جے پی ممبران اسمبلی نے ویل میں آکر ہنگامہ شروع کردیا۔ بی جے پی ممبران اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اس پر اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے مارشلوں سے کہا کہ وہ تمام ایم ایل اے کے ہاتھوں سے پوسٹر لے لیں۔ بی جے پی ایم ایل اے نےٹیبل پر پٹک دیا۔ ہنگامہ پر سکون نہیں ہونے پر قانون اسمبلی کو 2 بجے تک کے لئےملتوی کر دیا گیا۔ کچھ دیر بعد قانون ساز کونسل کی کارروائی بھی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجے سنہا نے کہا کہزہریلی شراب سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ملے ۔ جو مرے ہیں ان کے لئے تعزیتی قرارداد منظور کی جائے۔ مجھ پر الزام تھا کہ میرے رشتہ دار کے گھر سے شراب ملی ، یہ غلط ہے ، وہ جے ڈی یو کا رکن ہے۔ سنہا نے طنز کیا کہ جناب صدر، میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے میری 50 منٹ کی تقریر میں 113 بار مجھے روکا ہے ۔
دوسری طرف بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنما وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے الگ سے ملاقات کرنے پہنچے۔ انہوں نے سارن زہریلی شراب معاملہ کے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس پر نتیش نے کہا کہ اگر آپ معاوضہ مانگیں گے تو سب کہیں گے کہ آپ نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ اس پر بائیں بازو کی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ معاوضہ نہیں مانگیں گے۔
قانون ساز اسمبلی میں بہار حکومت کے آبکاری اور امتناع کے وزیر سنیل کمار نے چھپرہ زہریلی شراب معاملے میں صرف 38 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ، جو بھی تحقیقاتی رپورٹ آئے گی اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے بی جے پی ممبران اسمبلی کو خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو میں آپ سب کے خلاف کارروائی کرسکتا ہوں۔
پارلیمانی امور کے وزیر وجے چودھری نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اپوزیشن لیڈر کی تصویر میں کون کون ہے ، لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ جو بھی شراب کاروبار میں ملوث ہوگا اسے بخشا نہیں جائے گا۔ حکومت اس معاملے پر چوکنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس پانچ روزہ اجلاس میں اپوزیشن بی جے پی نے مسلسل زہریلی شراب پر ہنگامہ کیا۔ لیکن اس ہنگامے کے درمیان حکومت نے اپنے قانون سازیہ کے کام مکمل کر لیے۔ حالانکہ اس پورے اسمبلی اجلاس میں عام لوگوں کے سوالات نہیں آسکے۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات ، ستارہ دار ، مختصر سوال وجواب ، وقفہ صفر ، توجہ دلاؤ جیسے مسائل پر بحث نہیں کی گئی۔ بل ، مختصات یقینی طور پر منظور کیے گئے تھے۔ لیکن حکومت کی جانب سے عوام کے سوالوں کے جواب اسمبلی میں نہیں آئے۔

Related posts

حج انتظامات کا جائزہ لینے ایک ساتھ رام لیلا میدان پہنچے ’آپ‘ اور بی جے پی لیڈران

Hamari Duniya

ملزم کی وکیل کے سامنے کہی باتوں کی عدالتی کوئی حیثیت نہیں!

Hamari Duniya

سینٹ آر سی کانوینٹ اسکول :یوتھ سکلز ڈے(نوجوانوں کا عالمی دن) منایا گیا۔

طلباءو طالبات نے اپنے ہنر پیش کیے۔اساتذہ نے حوصلہ افزائی کی۔:

Hamari Duniya