29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دی لائن آف نو شیرا’’برگیڈئیر محمد عثمان شہید‘‘ پر کتاب کا اجراء عمل میں آیا

نئی دہلی، 20 اگست: آج دی لائن آف نو شیرا، ایک کتاب جس کے مصنف ضیاء السلام اور آنند مشرا ہیں۔ یہ دونوں ہی مشہور صحافی ہیں، دی ہندو ، فرنٹ لائن اور دیگر اخبارات کے لئیے کام کر رہے ہیں۔ اس کتاب کو منظر عام پر لاکر ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے یہ کتاب ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں برگیڈئیر محمد عثمان کی بہادری کے سچے قصے ہیں ان کی تصاویر کے ساتھ پنڈت جواہر لال نہرو مولانا ابوالکلام آزاد ، آنجہانی محترمہ اندراگاندھی ، برگیڈئیر کا مزار مبارک جو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں واقع ہے۔ آپ سابق نائب صدر آف انڈیا محترم حامد انصاری صاحب کےخاندانی تھے آپ کی شہادت کے قصے بہت مشہور ہیں آپ نے پاکستان کے قبائلیوں سے جنگ لڑتے ہوئے جھانگر میں ایک بم سے شہید ہو گئے تھے یہ واقع 1948 کا ہے اس کے چند روز بعد ہی برگیڈئیر محمد عثمان کا یوم ولادت کا دن بھی تھا برگییڈئر کے لئیے جھانگر میں ایک میوزیم بھی قائم کیا گیا تھا 2 فروری 1995 کو ۔ انکی یاد میں ایک لائبریری بھی قائم کی گئی تھی دی لائن آف نوشیرا کا نعرہ برگیڈئیر محمد عثمان نے جب دیا جب پاکستانی قبائلیوں سے جنگ کے لئیے آگے بڑھ رہے تھے فوج میں جوش پیدا کرتے ہوئے نوشیرا اورجھا نگر کو فتح کرناتھا جو واقع ہے جموں اور کشمیر میں یوں تو برگیڈئیر کے بہادری کے قصے بہت ہیں کم عمری میں آپ نے شہادت پائی جس وقت شہید ہوئے آپکی عمر صرف 35 سال تھی ایسے جانباز سپاہی کو آج آزادی کے موقع پر حضرت شاہ ولی اللہ پبلک لائیبریری میں خوب یاد کیا گیا انکے لئیے ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہندوستان جب 79 ویں یوم آزادی منا رہا ہے اور ایسے جانباز سپاہیوں کو بھی یاد کرنا چاہئیے ۔

آج کے ہمارے مقررین میں اندو پرکاش سنگھ ، اشوک ماتھر ، چیف گیسٹ ، پروفیسر ریاض عمر ، کتاب کے مصنف اور جرنلسٹ ضیاء السلام ، آنند شرما ، نے کتاب کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور یہ کتاب دونوں مصنف کو دیکھا جائے تو گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور ملک کی ہم آہنگی کے لئیے ایک مثال ہے ۔ اس کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے راجیہ سبھا ممبرڈاکٹر پروفیسر منوج کمار جھا نے اسپیکر کے سامنے محمد عثمان کا نام لےکر اور کرنل صوفیہ قریشی کا ذکر کرتے ہوئے سینہ ٹھوکتے ہوئے یہ کتاب دی لائن آف نوشیرا تمام پارلیمینٹرین کو دکھائی جسے پورے ملک کی عوام نے بھی دیکھا ۔ اور اس کتاب کا اثر یہ ہوا کہ برگیڈئیر عثمان کے دو سبق این سی آر ٹی نے کورس کی کتابوں میں شامل کیا ۔ آج کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ڈائیوا کے نائب صدر محمد تقی نے انجام دیئے ڈائیوا کے صدر محمد نعیم نے تما م مہمانان کا استقبال کیا ہمارے پیٹرن خلیل احمد نے اظہار تشکر کیا صدارتی خطبہ پروفیسر ریاض عمر صاحب نے پیش کیا ۔اور آخر میں سوالات کا سلسلہ چلا اس سے پہلے سکندر مرزا چنگیزی جنرل سیکریٹری نے لائبریری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نادرو نایاب کتابوں کے بارے تفصیل سے ذکر کیا اور آج کے خصوصی مہمانان میں ۔ دین دنیاں سے آئے اور ڈائیوا کے پیٹرن ارشد فہمی ، انور عبداللہ ، اخلاق الدین ، محمد تقی ، افتخار ،عبدالماجد ،راشد، شریف قریشی عرفان ،شمیم الدین ، زبیر ، رئیس ، عارف ،ماسٹر شاہد ، زیڈ رحمن ،ظفر اللہ ، ویدانت ،سلیم ، ندیم ملک ، محمد ناصر ، و دیگر معززین ۔

Related posts

کیجریوال نے طلباءکو بس میں مفت سفراور میٹرو کرایہ میں رعایت دینے کا وعدہ کیا

Hamari Duniya

دیال سنگھ کالج(ایوننگ) میں الوداعی تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya

بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں دو بالا کریں:سید تنویر احمد

Hamari Duniya