9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

گیارہویں شریف کے موقع پر مسجد ایوب انصاری ویلکم میں جشن غوث الوری کا انعقاد

Tariq Siddiqui

نئی دہلی،28اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
گیارہویں شریف کے موقع پر مسجد ایوب انصاری ویلکم میں جشن غوث الوری کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔مسجدہذ ا کے خطیب و امام مولانا احمد جان نے کہا کہ غوث اعظم سیدنا عبدالقادر جیلانی نے علم وفضل کا وہ دریا بہایا کہ امت مسلمہ آج تک سیرابی حاصل کررہی ہے اور آئندہ نسلیں بھی ان کی پاک زندگی سے مستفیض ہوتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم دنیاو آخرت میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو شیخ عبدالقادر جیلانی کی تاریخ ساز زندگی کو مشعل راہ بنائیں اور انہوں نے جو عبادات و ریاضات کا تصور دیا ہے اس پر عمل کرکے دکھائیں ۔ شریعت مطہرہ پر عمل کرنے اور غوث اعظم کی و ان کے حاملین برگزیدہ ہستیوں کے طرز زندگی کو اپنائے بغیر قیام امن کا تصور ناممکن ہے۔اس موقع پرمسجد کمیٹی کی جانب سے مہمانان کے گلے میں رومال ڈال کر استقبال کیا گیا ۔

اس موقع پر دہلی سرکارکے سابق چیئر مین طارق صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی او ر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ والوں کے ذکر کی محفل میں بیٹھنا خوشی بختی کی بات ہے اورمیرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے غوث پاک کی محفل میں مدعو کیا گیا جس کے لئے میں انتظامےہ کا مشکور و ممنون ہوں ۔اہم شرکا میں حاجی آصف حسین ،حاجی تجمل حسین،معین الدین ،حاجی غیا ث الدین،قاری خورشید عالم ،فیروز ،منے ،حاجی عارف حسین ،حاجی زاہد حسین اور عمران حسین کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

ہیٹ اسپیچ معاملہ میں اعظم خان کو سپریم کورٹ سے راحت

Hamari Duniya

ملک میں نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، عوام نے جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے ووٹ دیا: حاجی ریاض الدین

Hamari Duniya

شرپسندوں کے ذریعہ نقصان پہنچائی گئی مزید تین مساجد کی مرمت مکمل

Hamari Duniya