نئی دہلی،12اکتوبر(ایچ ڈی نیوز) ۔
نوجوان لیڈر و سماجی کارکن ضےاءچودھری کانگریس اقلےتی شعبہ دہلی کے نائب صدر کو راجستھان کا آبزرور مقرر کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ضیاءچودھری نے کہا کہ اس ذمہ داری کے لئے میں کانگریس کے اعلی کمان ،ذمہ داران و کارکنا ن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکر تا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے بخوبی نبھاﺅں گا ۔
انھوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں راجستھان حکومت نے راجستھان میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں وہ مثالی ہیں، اور مید قوی ہے کہ عوام ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ کرے گی اور بھاری اکثریت سے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائے گی۔ ضیاءچودھری نے کہا کہ جب سے مرکز میں بھاجپاکی حکومت بنی ہے تب سے ملک کی عوام کو کن کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا و ہ سب پرعیاں ہے ہر شخص پریشان حال ہے۔ بے روزگاری عروج پر ہے مہنگائی آسمان چھو رہی ہے ہر طرف افرا تفری کا ماحول ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جس کے دور اقتدار میں ملک میں امن وامان اور عوام محفوظ رہ سکتے ہیں اور ترقی ممکن ہے ۔
