28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اعلیٰ حضرت کے عرس کے موقع پرعمران پرتاپ گڑھی کے سفیر ملکارجن کھڑگے کی چادر لے کر پہنچے

On the occasion of the Urs of Aala Hazrat

محمود خان اور عدنان اشرف کی قیادت میں چادر پوشی
بریلی، 20اگست : دنیا کی مشہور درگاہ اعلیٰ حضرت پر منعقد ہونے والے 107ویں عرس رضوی کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی چادر کو خراج عقیدت کے طور پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی نے پیش کیا۔ کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی جنرل سکریٹری اور میڈیا انچارج عدنان اشرف، قومی جنرل سکریٹری شمیم علوی، اترپردیش کے شریک انچارج محمود خان، ہریانہ کے انچارج سردار اندرجیت سنگھ بنگا، اتراکھنڈ انچارج کیپٹن نصیب سنگھ سندھو اور اترپردیش اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے دیگر تمام لیڈران اس چادر کے ساتھ بریلی پہنچے۔
بریلی پہنچنے پر کانگریس پارٹی کے لوگوں نے تمام لیڈروں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چادر پوشی سے قبل درگاہ کے صحن میں کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی کا بھیجا گیا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں عمران پرتاپ گڑھی نے بنیادی طور پر لکھا تھا کہ اعلیٰ حضرت کی زندگی انسانیت ، محبت اور بھائی چارے کی مثال ہے۔ ان کا پیغام تمام مذاہب کے لوگوں کو اکٹھے رہنے اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس کے بعد تمام قائدین چادر لے کر مزار پر پہنچے، جہاں چادر پوشی کے بعد ملک میںامن ، ترقی ، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر اترپردیش کانگریس کمیٹی کے سابق سکریٹری چودھری اسلم میاں، اقلیتی محکمہ کے ریاستی کنٹرول روم کے انچارج انورانیس، بدایوں کو آرڈینیٹر کلبھوشن ترپاٹھی، میٹروپولیٹن صدر دنیش ڈاڈا، ریاستی جنرل سکریٹری حسنین انصاری، ضلع اقلیتی صدر شہزاد علی، سابق ایم ایل سی امیدوار ڈاکٹر مہندی حسن، سابق ایم ایل سی امیدوار ڈاکٹر مہدی حسن اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related posts

منی پور میں وزیراعلیٰ کے استعفیٰ پر خوب ہوا ڈرامہ

Hamari Duniya

۔190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا اے ایل ایس 50 ڈرون سسٹم کا کامیاب تجربہ

Hamari Duniya

 قومی کونسل کا ممبئی اردو کتاب میلہ2024 اردو میلے کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر ظہیرقاضی

Hamari Duniya