14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

۔190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا اے ایل ایس 50 ڈرون سسٹم کا کامیاب تجربہ

ALS50 Drone System

جیسلمیر (راجستھان)۔ میک ان انڈیا کے تحت ڈی آر ڈی او اور ٹاٹا ایڈوانس ڈفینس سسٹم لمیٹیڈ کے ذریعہ تیاری کردہ ڈرون اے ایل ایس- 50 لوئٹرنگ میونیشن کا کامیاب تجربہ جیسلمیر کی پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو ضلع کے پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج میں پہلے ٹیسٹ کے دوران ڈی آر ڈی او کے سائنسداں، فوجی افسران اور ٹاٹا ڈیفنس سسٹم کے ماہرین موجود تھے۔ اب تک اس قسم کا لائلٹی ڈرون گولہ بارود ہندوستانی افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسرائیل سے درآمد کیا جاتا تھا۔ اب میک ان انڈیا کے تحت انہیں ملک میں ہی تیار کیا جا رہا ہے۔
اسٹیلتھ صلاحیت کا حامل یہ ڈرون ہوا میں تیرتا ہوا اپنے ہدف کی طرف بڑھتا ہے۔ یہ بم سے براہ راست ہدف پر حملہ کر اسے تباہ کر دیتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے خودکش ڈرون کہا جاتا ہے۔ ملکی اے ایل ایس -50 ڈرون سسٹم کی رینج 1000 کلومیٹر تک ہے۔ یہ 190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 6 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔ڈرون کا وزن 135 کلوگرام ہے۔ یہ ڈرون اپنے ساتھ ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا استعمال تنگ وادیوں، پہاڑوں، جنگلوں جیسی محدود جگہوں پر آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ اس دیسی ڈرون کے بھارتی فوج میں شامل ہونے سے فوج کی فائر پاور مزید مضبوط ہو جائے گی۔

Related posts

آپ ایم ایل اے مہندر یادو نے ووٹروں کو دھمکایا، بی جے پی کی الیکشن کمیشن سے شکایت

Hamari Duniya

مولانا لیاقت علی قاسمی کا عبید الرحمٰن الحسینی نے کیا پرزور استقبال

Hamari Duniya

مادہ پرستی اور خودغرضی کو چھوڑ کرانسانیت کی خدمات کے لے آگے آئیں، امریکہ سے تشریف لائیں پروفیسر ثنا قطب الدین کی لوگوں سے جذباتی اپیل

Hamari Duniya