26.8 C
Delhi
August 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

شہزادہ محمد بن سلمان جیسا بہادر لیڈر ملنا سعودی عرب کی خوش قسمتی :سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

Boris Jonson MBS

ریاض ،19فروری: سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب خوش قسمت ہے کہ اسے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان جیسا بہادر لیڈر ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد کئی سیاسی فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’شہزادہ محمد بن سلمان سیاسی طور پر مجھ سے زیادہ کامیاب ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے یہ بات سعودی میڈیا کے لیے منعقدہ سیشن سے خطاب میں کہی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی مضبوط قیادت اور ملک کو تبدیل کرنے کے بارے میں ایک واضح وژن ہے۔ مملکت ایک ایسا ملک ہے جہاں بہت سی ناقابل یقین چیزیں ہوتی ہیں اور ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، جیسا کہ اسی فورم میں ذکر کیا گیا تھا۔سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ سعودی عرب تیل پر انحصار نہ کرکے صحیح راستے پر گامزن ہے۔ اس کے بدلے میں سعودی عرب اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے ساتھ دنیا کا نمبر ون سیاحتی مقام ہوگا۔اسی تناظر میں بورس جانسن نے سعودی عوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ”سعودی عوام کے لیے میرا پیغام ہے آپ کو اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ سعودی عرب کیا پیشکش کر رہا ہے۔“

Related posts

کانگریس مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کےلئے کوشاں، مسلمانوں کا مکمل اعتماد بحال کئے بغیر کوئی پارٹی کامیاب نہیں ہوسکتی :شبیر احمد انصاری

Hamari Duniya

 بھٹنڈہ فوجی اسٹیشن میں فائرنگ ، 4 جوانوں کی موت، اس لئے پنجاب پولس نہیں مان رہی ہے دہشت گردانہ حملہ

Hamari Duniya

ممتا بنرجی نے مسلمانوں کے حق میں کیا ایسا کام جس سے بی جے پی اور کانگریس دونوں کے پیٹ میں ہونے لگا درد

Hamari Duniya