28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ایکتا سیوا سنستھان کی جانب سے کامیاب خون عطیہ کیمپ اختتام پذیر

Free medical camp

تلسی پور، 14 فروری: اطلاع کے مطابق سر زمینِ تلسی پور ضلع بلرام پور یوپی میں معروف و مشہور رفاہی تنظیم ایکتا سیوا سنستھان تلسی پور کی جانب سے سنت شری رویداس جی کی یوم پیدائش پر آج بتاریخ 12 فروری 2025 بروز بدھ پیسیفک چریٹیبل بلڈ سینٹر میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ کیمپ تھیلیسیس پلاسٹک،انیما، کینسر،اور خون کا عطیہ دینے سے قاصر افراد کیلیے رکھا گیا تھا اس پروگرام کے چیف گیسٹ گینسڑی ودھان سبھا کے سابق ایم ایل اے شیلیش کمار عرف شیلو بھیا و معروف سماجی کارکن نیز ایکتا سیوا سنستھان تلسی پور کے صدر محترم جناب آنند کمار عرف انو بھیا ساتھ ہی ساتھ مشہور سماجی کارکن ڈاکٹر نسیم علیگ جے کے اسپتال تلسی پور و پیسیفک چریٹیبل ٹرسٹ کے اہم ذمہ دار و جملہ کمیٹی نیز شہر تلسی پور کے معزز شخصیات خصوصاً محمد حسن باس سکھ دیو چورسیا ڈاکٹر شیر بہادر خان راجا فہیم فتح بہادر خان نیز ونیکمار پانڈے وغیرہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مریضوں نے اپنا چیکپ کرایا نیز تقریبا تین درجن لوگوں نے خون کا عطیہ پیش کیا پروگرام بہت کامیاب رہا موجودہ لوگوں نے ایکتا سیوا سنستھان تلسی پور کے جملہ ممبران کی تعریف کی اور ایسے پروگرام کو بار بار کرانے پر زور دیا کیمپ صبح 10بجے سے شام 5بجے تک اپنے کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Related posts

اے این پیتھا لوجی کا قاری محمد طیب قاسمی کے دست مبارک سے ہوا افتتاح

Hamari Duniya

مریض کی جان بچانے کیلئےالفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے کارکنان نے آعظم گڑھ سے وارانسی کا سفر کیا

Hamari Duniya

بی ایس پی امیدوار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

Hamari Duniya