28.7 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سمیت کئی بڑی شخصیات نے اپنا ووٹ ڈالا

Draupadi Murmu

نئی دہلی، 05 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سمیت کئی بڑی شخصیات نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ (پریزیڈنٹ اسٹیٹ، نئی دہلی) میں اپنا ووٹ ڈال کر جمہوریت کے جشن میں حصہ لیا۔
ووٹ ڈالنے والے دیگر بڑے ناموں میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، ڈپٹی این ایس اے پنکج کمار سنگھ، بادلی اسمبلی حلقہ سے ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو، کالکاجی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار الکا لامبا، دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا، نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار سندیپ دکشت وغیرہ نے اپنا ووٹ ڈالا ہے۔

Devendra Yadav

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر آر ایلس واز نے دہلی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم باہر آئیں اور اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کرنے کے لیے ووٹ دیں۔دہلی ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو نے بادلی اسمبلی حلقہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے پورے خاندان کے ساتھ ووٹ ڈالا اور جمہوریت کے اس جشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے لوگوں سے بادلی کی خوشحالی اور ترقی کے لئے لوگوں سے بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

Sonia Piryanka Gandhi
قومی دارالحکومت دہلی کی 70 سیٹوں کے لیے شام 6 بجے تک 1.56 کروڑ ووٹر اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس کے لیے 13 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایودھیا کے ملکی پور اور تمل ناڈو میں ایروڈ ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔

Related posts

کب منعقد ہوگی غسل کعبہ کی تقریب، جانئے کب کب نبیﷺ کعبہ کو غسل دیتے تھے

Hamari Duniya

نیوز کلک کے دفتر اور صحافیوں کے ٹھکانوں پر ای ڈی کا چھاپہ ماری، ابھیسار شرما اور ارملیش یواے پی اے کے تحت گرفتار

Hamari Duniya

فٹ بال عالمی کپ 2034: سعودی عرب نےخوبصورت اسٹیڈیمز بناکردنیا کو حیران کر دیا

Hamari Duniya