October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مہاکمبھ میں بھگدڑ سے درجن بھر افراد ہلاک، آج کا امرت اسنان منسوخ

نئی دہلی،29 جنوری۔ مہاکمبھ کے دوسرے امرت اسنان پرو مونی اماوس سے پہلے پریاگ راج (الہ آباد ) میں ہوگی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پریاگ راج سنگم علاقے میں بھگدڑ مچنے کی خبر ہے، جس میں درجن بھر سے زیادہ اموات ہونے کا امکان ہے۔زخمیوں کو لے مسلسل ایمبولینس کمبھ میں موجود مرکزی میڈیکل سینٹر میں پہنچ رہی ہیں۔ ابھی تک کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں انتظامیہ کی کی طرف سے کوئی اعداد و شمار نہیں دیا گیا ہے۔ لیکن بتایا جارہا ہے کہ یہ تعداد سینکڑوں میں ہوسکتی ہے۔ واقعہ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی ہے اور خصوصی احتیاط برتتے ہوئے اکھاڑہ پریشد نے امرت اسنان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوگوں کو سنگم علاقے سے باہر نکالنے کے لیے بیریکیٹنگ ہٹا دی گئی ہے۔ حالانکہ اب بھی سنگم پر لوگوں کی کافی بھیڑ ہے۔ بھگدڑ کے باوجود بھی لوگ کسی طرح سے سنگم کے ساحل پر جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بتادیں کہ 13 جنوری سے شروع ہونے والے مہا کمبھ میں یوگی حکومت کے دعوے کے مطابق اب تک قریب 15 کروڑ لوگ گنگا میں ڈبکی لگا چکے ہیں۔ آج بدھ کو مونی اماوس پر ہی دس کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں کے پہنچنے کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ لیکن ہوگی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بھگدڑ مچ گیا اور امرت اسنان کو منسوخ کرنا پڑا۔

دوسری جانب پنچایتی اکھاڑے نرجنی کے مہامنڈلیشور پریمانند پوری نے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نکمی ہے۔ ہم لوگ پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ کمبھ کی حفاظت کی ذمہ داری آرمی کے حوالے کیا جائے۔ کسی نے ہماری نہیں سنی۔ انتظامی ناکامی کی وجہ سے کمبھ بدنام ہوگیا۔

Related posts

پسماندہ وکاس فاؤنڈیشن کی جانب سے مدرسہ کے 27 طلباء و 2 اساتذہ کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

Hamari Duniya

ایران اور اسرائیل میں کونسی سی بات مشترک ہے، ایرانی وزیرخارجہ نے بتادیا

Hamari Duniya

مغربی بنگال میں 20,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ریلائنس:مکیش امبانی کا بڑا اعلان

Hamari Duniya