24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جامعہ اسلامیہ کے 324 طلباء کے درمیان گرم کپڑے تقسیم، بچے خوشی سے جھومے

  دھن گھٹا سنت کبیر نگر، دسمبر: (عقیل احمد خان)۔ جامعہ اسلامیہ دریا آباد پرائمری کلاس میں زیر تعلیم 324 طلباء کو گرمیوں کے موسم میں گرم اونی کپڑے تقسیم کیے گئے۔

جامعہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن دریا آباد کے منیجر مولانا عتیق الرحمن ندوی نے اسکول میں منعقدہ تقسیم تقریب میں 169 لڑکوں اور 155 لڑکیوں میں گرم اونی کپڑے تقسیم کئے۔

اس موقع پر مولانا عتیق الرحمن نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا قیمتی ورثہ ہیں ان کی صحیح تعلیم اور صحت پر والدین کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ بچوں کی ذاتی حفظان صحت کا خیال کرتے ہوئے با ضابطہ طور پر اسکول بھیجنا اہم ہے 

اس موقع پر محمد فیض، محمد نعیم ندوی، محمد اکرم اور افضل الرحمن وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

فیض محمدی میں اجلاس عام بموقع تکمیل حفظ قرآن 31 دسمبر کو

Hamari Duniya

شامی موبائل شاپ کے افتتاح کے موقع پر خون عطیہ بیداری پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے ریاستی اسپتالوں میں ہورہی اموات کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے

Hamari Duniya